اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی رسہ کشی جاری، ایک اور اہم شہزادہ بن سلمان کی ایماءپر گرفتار

شہزاد فیصل بن عبداللہ کو ماضی میں کرپشن کے خلاف مہم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 2017 میں رہا کردیا گیا تھا۔

شیعت نیوز: سعودی شاہی خاندان میں اقتدار کی رسہ کشی جاری۔سعودی عرب میں ایک اور اہم شہزادے کو قید کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب نے حال ہی میں شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو حراست میں لے کر قید کر لیا ہے اور ان کے کسی بھی قسم کے رابطہ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف الیکشن ایکٹ 2017ء کو توسیع دینا ناکافی ہے بلکہ سپریم کورٹ اپنا دائرہ کار جی تک توسیع دے، شیخ میرزا علی

شہزاد فیصل بن عبداللہ کو ماضی میں کرپشن کے خلاف مہم کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا اور پھر 2017 میں رہا کردیا گیا تھا۔ امریکا کی انسانی حقوق کی تنظیم نے شاہی خاندان سے رابطہ رکھنے والے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ سابق بادشاہ عبداللہ کے صاحبزادے شہزادہ فیصل بن عبداللہ کو سیکیورٹی فورسز نے 27 مارچ کو حراست میں لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امام حسن مجتبیٰؑ علم و حلم شجاعت و سخاوت سمیت اعلیٰ انسانی صفات کا مجسم نمونہ تھے، علامہ مقصودڈومکی

ذرائع نے بتایا کہ ان دنوں شہزادہ فیصل کورونا وائرس کی وجہ سے آئسولیشن میں تھے کیونکہ شاہی خاندان کے ایک فرد میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ مارچ کے اوائل میں حکام نے شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز اور سابق ولی عہد محمد بن نائف کو حراست میں لے لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عالم دین کا شیعہ مکتب فکر کے بارے میں ایسا بیان کے پڑھ کر آپ حیران رہ جائیں

سعودی شاہی خاندان سے قریبی روابط کے حامل ذرائع نے بتایا کہ اس اقدام کا مقصد ان تمام افراد کو شاہی السعود خاندان کے تابع بنانا ہے تاکہ اگر بادشاہ کی موت ہو تو محمد بن سلمان کے بادشاہ بننے کی راہ میں یہ کوئی رکاوٹ نہ ڈال سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button