اہم ترین خبریںعراق

عراق میں 10 داعشی دہشت گرد ہلاک، داعشی عراقی فوج کے محاصرے میں

شیعت نیوز: عراق کی عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی کے شمالی علاقے کے کمانڈر نے کہا ہے کہ 10 سے زائد داعشی دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ عراقی رضاکار فورس کے ایک کمانڈر نے صوبہ کرکوک میں داعش کے متعدد سرغنوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضا کار فورس حشدالشعبی کے شمالی علاقے کے کمانڈرعلی الحسینی نے کہا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعشی دہشت گرد دیالہ، کرکوک اور صلاح‌الدین میں حشدالشعبی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب عراقی رضاکار فورس حشد الشعبی کے کمانڈر ابو رضا نجار نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں کرکوک اور نینوا صوبوں کے نواحی علاقوں میں داعش کے دہشت گرد بہت زیادہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شیعیان حیدرکرارؑکا وفاقی حکومت کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر کے ساتھ جلوس یوم علیؑ نکالنے کامطالبہ ، کالعدم سپاہ صحابہ کی بلبلاہٹ میں اضافہ

ان کا کہنا تھا کہ داعشیوں کے پاس نینوا اور کرکوک صوبوں پر کنٹرول کی توانائی نہیں ہے اور رضاکار فورس کے اہلکار ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

در ایں اثنا عراقی رضاکار فورس حشدالشعبی نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں داعش کے تکفیری عناصر کو توپخانوں سے نشانہ بنایا۔

عراقی رضاکار فورس کے کمانڈر صادق الحسینی نے سنیجر کو صوبہ دیالہ میں داعش کے عناصر کے محاصرے کی اطلاع دی اور کہا کہ داعش کے دہشت گرد براہ راست فوجیوں پر حملہ کرنے کی توانائی نہیں رکھتے بلکہ وہ چھپ کر حملے کرتے ہیں، بارودی سرنگ لگاتے ہیں نیز دھماکے کرتے ہیں۔

درایں اثناء حشدالشعبی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ عراق کے کچھ علاقوں میں باقی رہنے والے داعش دہشت گردوں نے اپنی موجودگی ظاہر کرنے کیلئے چند علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کیں تاہم حشدالشعبی کے جوانوں نے دندان شکن جواب دیتے ہوئے انھیں فرار ہونے پر مجبور کردیا۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش نے گزشتہ چند روز کے دوران عراق کے صلاح الدین، دیالہ اور الانبار صوبوں میں دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کی کوشش کی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button