مشرق وسطی

شامی فوج نے دفاعی تحقیقاتی ادارے پر ہونے والے اسرائیلی حملے کو ناکام بنا دیا

شیعت نیوز: شام کی فوج نے حلب کے دفاعی تحقیقاتی مرکز پر صیہونی ٹولے کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے منگل کی صبح شہر حلب کے دفاعی تحقیقاتی مرکز پر صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کی جانب سے کئے جانے والے میزائلی حملے کو ناکام بنا دیا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی طرف سے فائر کئے گئے متعدد میزائلوں کا مقصد شہر حلب کے نواح میں واقع دفاعی تحقیقاتی ادارہ ’’السفیرہ‘‘ تھا جسے اس حملے میں کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ اس دوران حلب کی فضاؤں میں تین ہولناک دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جو شام کے ایئرڈیفنس سسٹم کی جوابی کارروائی کا نتیجہ تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام پر اسرائیل کے حملوں میں تیزی ، جوابی کارروائی نہ کرنے کی وجہ؟

صیہونی حکومت دہشت گردوں کی مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔

دراین اثنا ترکی کی فوج نے صوبہ الحسکہ کے تل تمر شہر کے مضافات میں واقع دیہی بستیوں پر گولہ باری کی ہے۔

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی فوج نے شہر تل تمر کے المناخ، الفکہ، الدردارہ اور العزیزیہ نامی دیہات کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجے میں عوام کو بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

دوسری جانب شام کی سرکاری نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی فوجی داعش کے دہشت گردوں کو عراق پہنچا رہے ہیں۔

سانا نیوز ایجنسی نے مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کے فوجی دہشت گرد گروہ داعش کے دہشت گردوں کو شام کی جیلوں سے عراق پہنچا رہے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ جیلیں شام کے الحسکہ صوبے میں کرد ڈیموکریٹک فورس کے کنٹرول والے علاقوں میں واقع ہیں۔ امریکی فوجی ان داعشی دہشت گردوں کو شام سے نکال کر عراق میں واقع اپنی چھاؤنیوں میں پہنچا رہے ہیں۔

سانا نے ایک مقامی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کے روز عراق میں قابض امریکی فوجیوں کی چھے بکتر بند گاڑیاں، عراق سے شام کی سرحد میں داخل ہوئيں اور پھر الحسکہ کے شہر الشدادی کے مشرق میں واقع ایک جیل تک گئيں اور اس کے بعد عراق واپس ہو گئيں۔ مذکورہ ذریعے نے بتایا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ امریکی فوجیوں نے داعش کے کچھ دہشت گردوں کو اس جیل سے عراق منتقل کر دیا ہے۔

گزشتہ روز بھی الحسکہ کے غویران علاقے میں واقع الصناعہ جیل میں داعش کے دہشت گردوں کی جانب سے شورش کی خبریں موصول ہوئی تھیں۔ اس جیل میں داعش کے ہزاروں دہشت گرد قید ہیں اور جیل کا کنٹرول کرد ڈیموکریٹک فورس کے ہاتھ میں ہے۔ اس سے پہلے بھی کئی بار اس قسم کی رپورٹیں سامنے آ چکی ہیں کہ امریکی فوجی، داعشی دہشت گردوں کو عراق پہنچا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button