مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوجیوں اور آبادکاروں کا نابلس و قلقیلیہ میں فلسطینی مظاہرین پر حملہ

شیعت نیوز: صیہونی آبادکاروں اور فوجیوں نے جمعہ کی دوپہر نابلس کے جنوب میں مغربی کنارے کے مختلف قصبوں میں ہلہ بولا۔ دوسری طرف قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج کے تشدد سے متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نابلس کے جنوبی قصبوں اخبر و سارہ پر ہلہ بولا اور گلیوں میں گشت کی۔

قصبوں میں موجودگی کے دوران اسرائیلی فوجیوں نے متعدد مقامی نوجوانوں سے وچھ گچھ کی اور انہیں حراست میں لیا۔اسی دوران صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے پولیس کی حفاظت میں نابلس کے جنوب میں قریوت قصبے میں عین صیلون کے علاقے پر ہلہ بولا ۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی، اسرائیلی وسعودی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم داعش کاعراق میں حشدالشعبی پر حملہ 6مجاہدین شہید

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے آبادکاروں کو تحفظ فراہم کیا جو اس جگہ کو صیہونی سیاحتی مقام میں تبدیل کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں قلقیلیہ میں غیر قانونی آبادکاری کے خلاف ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں پر اسرائیلی فوج کے تشدد سے متعدد فلسطینی شہری زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے دیوار علیحدگی اور قلقیلیہ میں کفر قدوم گاؤں میں آبادکاری کے اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے  فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کی جس سے آٹھ فلسطینی زخمی ہو گئے۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ زخمی مظاہرین کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حملے کے دوران اشک آور گیس کے گولوں کی وجہ سے متعدد فلسطینی مظاہرین کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جنہیں موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔

کفر قدوم کے رہائشی اسرائیل کی جانب سے فلسطینی زمینوں پر  آبادکاری میں اضافے اور 16 سال سے بند گاؤں کی مرکزی سڑک کو کھولنے کے لیے ہر ہفتے پر امن مظاہرے کرتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button