اہم ترین خبریںپاکستان

سندھ حکومت کا یوم علیؑ کے جلوسوں و مجالس پر پابندی عائد کرنے کا شرمناک فیصلہ سامنے آگیا

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی

شیعت نیوز: وزارت داخلہ سندھ کی جانب سے یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی ؑ کی مجالس اور جلوس کے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر رمضان المبارک میں تمام جلسے جلوس پر پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشیائے خوردونوش مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ترین کارروائی ہونی چاہیئے،علامہ احمد اقبال رضوی

جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یوم علیؑ کے موقع پر مجالس اور جلوس نکالنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسی بھی قسم کی مذہبی تقریبات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی، مساجد میں شبینہ اور ختم القران کے اجتماعات پر بھی پابندی ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button