ایران

امریکہ کی فوجیں خلیج فارس میں ہمارے جوانوں کو اکسا رہی ہیں۔ جواد ظریف

شیعت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے خلیج فارس کے سواحل میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور ان کی اپنی سرزمین کے سواحل سے 7 ہزارمیلوں کی دوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجیں ، اس علاقے میں ہمارے جوانوں کو اکسا رہی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار محمد جواد ظریف نے آج بروز جمعرات کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران مخالف دھمکیوں کے رد عمل میں ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔

انہوں نے امریکہ میں کوویڈ- 19 کی وجہ سے رونما ہونے والے مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج میں 5 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

ظریف نے مزید کہا کہ ٹرمپ کو چاہیے کہ دھمکی آمیز اقدامات جو صدام کے دہشت گردوں کی خوشی کے باعث بنیں گے کے بجائے ان فوجیوں کی صورتحال کا تعاقب کرے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا ایرانی دفاعی سیٹیلائٹ نور کی کامیابی کا اعتراف، ٹرمپ آگ بگولہ

انہوں نے خلیج فارس کے سواحال میں امریکی فوجیوں کی موجودگی اور ان کی اپنی سرزمین کے سواحل سے 7 ہزارمیلوں کی دوری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی فوجیں ، اس علاقے میں ہمارے جوانوں کو اکسا رہی ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو ہدایت کی ہے کہ اگر ایرانی مسلح بوٹس امریکی جہازوں کو خوفزدہ کریں تو انہیں تباہ و برباد کردیا جائے۔

دوسری طرف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ہر قسم کی امریکی مہم جوئی اور تخریبی اقدام کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے جزائر ابو موسی اور تنب بزرگ و تنب کوچک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر جنرل سلامی نے کہا کہ خلیج فارس کی سیکورٹی ایران کی سیکورٹی کو یقینی بنائے رکھنے کی ایک بنیادی اسٹریٹیجی ہے اور اس علاقے میں بدامنی پیدا کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف نے کہا کہ ہم امریکیوں پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ایران اپنی قومی سلامتی، سمندری حدود، بحری جہاز رانی اور اپنی دفاعی فورسز کی سیکورٹی اور تحفظ کے لئے پوری طرح سے پرعزم ہے اور ہر طرح کے تخریبی اقدامات کا بھرپور جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے سپاہ کی بحریہ کے یونٹ کو حکم دے دیا ہے کہ اگر امریکی دہشت گردوں کے جنگی بحری جہاز ایران کے جنگی یا غیر جنگی بحری جہازوں کے لئے خطرہ پیدا کرنے کی کوشش کریں تو ان پر حملہ کر دیں۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کی خلائی کامیابیوں پر سیخ پا ہوتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی بحریہ کے دہشت گردوں کو یہ حکم دے دیا ہے کہ وہ امریکی جنگی بحری جہازوں کا راستہ روکنے والے ایرانی جہازوں کو نشانہ بنائیں۔

سپاہ کے کمانڈر نے ایران کے نور سیٹیلائٹ کے کامیابی کے ساتھ خلامیں تعینات ہونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم بحری، بری اور فضائی دفاع کے لئے ہر طرح کی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ سپاہ پاسداران ہر روز جدید ترین ہتھیار تیار کر رہی ہے اور یہ عمل جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button