دنیا

امریکہ کا ایرانی دفاعی سیٹیلائٹ نور کی کامیابی کا اعتراف، ٹرمپ آگ بگولہ

شیعت نیوز: امریکی ایرو اسپیس کی کمان نے سیٹیلائٹ روانہ کرنے میں ایرانی دفاعی سیٹیلائٹ نور کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

سی ان ان کے مطابق امریکی ایرو اسپیس اسکاڈرن اٹھارہ نے جمعرات کے روز ایک ٹوئٹ میں خلا میں ایرانی سیٹیلائٹ نور کی موجودگی اور اس سلسلے میں ایران کے کامیاب اقدام کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ خلا میں رصد کے دوران ایران کے سیٹیلائٹ اور اس کو لے جانے والے میزائل کے ڈھانچے کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کے جائزے سے بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ ایران نے سیٹیلائٹ کو زمین کے مدار میں پہنچانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اس سے قبل بعض امریکی حکام کی جانب سے ایران کی ناکامی کے دعوے کئے جا رہے تھے جس خلائی شعبے میں ایران کی کامیابی پر ان کی بوکھلاہٹ کی عکاسی ہو رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کا علاج ؛ سعودی عرب اور امارات میں اونٹ کا پیشاب اب ٹین کین میں دستیاب

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھی اس سلسلے میں ایران کی کامیابی کا اعتراف کرتے ہوئے تہران کے اس اقدام کو سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتّیس کے منافی قرار دیا تھا۔

ایران کی جانب سے خلائی شعبے میں یہ کامیابی ایسے وقت میں حاصل کی گئی ہے کہ امریکہ نے بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے باہر نکلنے کے بعد ایران کے خلاف مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے دفاعی سیٹیلائٹ نور کے فضا میں کامیابی کے ساتھ خلاء میں روانہ کئے جانے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن قریب سے تہران پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کورونا وائرس کے بارے میں کل اپنی پریس بریفنگ کے دوران ایران کے تیز رفتار بحری جہازوں کی امریکی جنگی جہازوں کے قریب آنے کی صورت میں ایرانی بحری جہازوں کی جانب فائر کھولنے سے متعلق بیان کے جواب میں ایران کے بحری جہازوں کی طاقت و توانائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بہترین ہتھیار اور ساز و سامان ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کل ٹویٹ کر کے کہا تھا کہ اگر ایران کے بحری جہاز امریکی جہازوں کو ہراساں کریں تو امریکی بحریہ ایرانی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنائے۔

یاد رہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے کل بروز بدھ ملک کا پہلا دفاعی سیٹیلائٹ خلا میں روانہ کیا جو کامیابی کے ساتھ زمین کے مدار میں پہنچ گیا ہے۔ نور نامی دفاعی سیٹلائٹ کو خلا میں پہنچانے کے لیے دو مرحلے والے قاصد نامی راکٹ کا استعمال کیا گیا جس نے سیٹلائٹ کو چار سو پچیس کلومیٹر کی بلندی پر زمین کے مدار میں کامیابی کے ساتھ پہنچایا اور سیٹیلائٹ کے روانہ ہونے اور زمین کے مدار میں پہنچنے کے 90 منٹ بعد ہی اس سے زاہدان اور چابہار اسٹیشنوں سے سگنل ملنا شروع ہوگیا۔

اس سے قبل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا تھا کہ خلا میں سیٹیلائٹ کی کامیابی کے ساتھ تنصیب کے بعد ایران کی دفاعی طاقت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button