دفترعلامہ ساجد علی نقوی کی تین فٹ کے فاصلے سے نمازہ پنجگانہ و جمعہ مجالس و جلوس منعقد کرنے کی ہدایت
ماہرین طب بشمول عالمی ادارہ صحت کی طرف سے طے ہوچکاہے اور ہر سطح پر تسلیم کیا جاچکاہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ3 فٹ ضروری ہے۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کے دفتر سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ تین فٹ کے فاصلے سے نمازہ پنجگانہ و جمعہ مجالس و جلوس منعقد کریں البتہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: یوم علی ؑ کے تمام اجتماعات حکومتی قوائد وضوابط کے تحت منعقد کیئےجائیں،علامہ نیاز نقوی
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی جانب سے19اپریل2020ء کا جاری کردہ مکتوب درست تھا لیکن یہ حقیقت سامنے آئی کہ :۔
ماہرین طب بشمول عالمی ادارہ صحت کی طرف سے طے ہوچکاہے اور ہر سطح پر تسلیم کیا جاچکاہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلہ3 فٹ ضروری ہے۔
بنابریں۔
یہ بھی پڑھیں: غربت و افلاس کے باعث غریب لوگوں کو دو وقت کی روٹی میسر نہیں، علامہ مقصودڈومکی
مساجد و امام بارگاہیں کھلی رہیں گی۔3 فٹ کے فاصلے اور دیگر ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے نماز پنجگانہ، نماز جمعہ ، مجالس و جلوس اور دیگر عبادات منعقد کی جاسکتی ہیں ۔ البتہ اس شرط کے ساتھ کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور کوئی اجتماعی عمل کورونا وائرس پھیلنے کا سبب نہ بنے۔