اہم ترین خبریںپاکستان

زلفی بخاری سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی آواز بن گئے، سعودی وزیر سے ویڈیو لنک رابطہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سعودی وزیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی ہے

شیعت نیوز: سعودی حکومت پاکستانیوں کے مسائل حل کرے،ہمیں اجازت دے تاکہ ہم اپنے ہم وطنوں کی مدد کرسکیں ،زلفی بخاری پردیسیوں کے دلوں کی دھڑکن بن گئے ،اطلاعات کےمطابق وزیراعظم عمران خان کے معتمد ساتھی اوورسیز پاکستانیوں کے دل کی دھڑکن ،پردیسیوں کے والدین کی امید بن کرخدمت کا جزبہ لیئے زلفی بخاری جہاں دنیا بھرمیں پاکستانیوں کی خبرگیری کررہے ہیں وہاں سعودی وزیر سے رابطہ کرکے سعودی حکومت کو بھی اہم پیغام بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیری خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری بھارت کا بدترین ریاستی جبرہے، زہرا نقوی

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے سعودی وزیر سے ویڈیو کال کے ذریعے بات کی ہے۔زلفی بخاری نے نائب سعودی وزیر برائے افرادی قوت عبداللہ بن نصیر سے ویڈیو لنک کے ذریعے رابطہ کیا جس میں انہوں نے پاکستانی مزدور اور لیبر کمیونٹی کو درپیش مسائل کے مسائل پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کی مشکلات میں مزید اضافہ،جمال خشوگی قتل کیس، 20سعودی شہزادوں پر فردجرم عائد

ویڈیو لنک رابطے میں دونوں نے مسائل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہے۔زلفی بخاری نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہم وطنوں کی ہر قسم کی ضروریات پوری کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے پاکستانی مزدوروں سے تعاون بڑھانے اور وطن واپسی کیلئے خصوصی اقدامات کی درخواست بھی کی ہے۔

یاد رہے سعودی عرب نے انٹری اور ایگزٹ ویزے کی مدت بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔سعودی وزیر نے بتایا کہ دسمبر تک پاکستانی مزدوروں کے ویزوں کی توسیع بالکل مفت ہوگی۔دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ سعودی کمپنیاں آئندہ 3 ماہ تک محنت کشوں کو ملازمت سے برطرف نہیں کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: یوم علی ؑ کے تمام اجتماعات حکومتی قوائد وضوابط کے تحت منعقد کیئےجائیں،علامہ نیاز نقوی

سعودی وزیر کے مطابق تمام ملازمین کو 3 ماہ تک تنخواہ کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔اس کے علاوہ پاکستانیوں کی مکمل تنخواہ اور بقایا جات کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا۔یاد رہے کورونا پوری دنیا میں بری طرح پھیل چکا ہے اور سعودیہ میں بھی کورونا سے بہت لوگ متاثر ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی وجہ سےکئی مزدور بے روزگار ہوچکے ہیں۔باغی ٹی وی کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کی درخواست پرآج سعودی حکومت نے مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا نوٹس لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button