اہم ترین خبریںپاکستان

کشمیری خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری بھارت کا بدترین ریاستی جبرہے، زہرا نقوی

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں موجود علیحدگی پسند تنظیمیں اپنی حکومت کی اسی غنڈہ گردی سے تنگ آکر زور پکڑ رہی ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے مقبوضہ کشمیر میں خاتون صحافی مسرت زہرا کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین ریاستی جبر قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی خبر رساں اداروں سے منسلک ایک معروف صحافی کو فیس بک صارف ظاہر کر کے ان پر مقدمہ قائم کیا جانا بدنیتی پر مبنی ہے، اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارتی حکومت چنکیائی سیاست پر گامزن ہے ۔اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کے لیے ہر ناجائز حربوں کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں حکومتی بربریت کے خلاف آواز بلند کرنے والوں صحافیوں کے ساتھ انتقامی کاروائیاں آزادی اظہار رائے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محمد بن سلمان کی مشکلات میں مزید اضافہ،جمال خشوگی قتل کیس، 20سعودی شہزادوں پر فردجرم عائد

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے پورے مقبوضہ کشمیر کو یرغمال بنا رکھا ہے۔اس وقت پوری دنیا کورونا جیسی خطرناک وبا کی لپٹ میں ہے۔مختلف ممالک اپنے شہریوں کو صحت و خوراک سمیت ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں لیکن بھارتی حکومت نے اس عالمی مسئلہ سے دانستہ آنکھیں موند رکھی ہیں۔اسے کشمیر کے مسلمانوں کی صحت ، خوراک اوردیگر ضروریات زندگی سمیت کسی بھی چیز کی قطعاََ پرواہ نہیں۔ اقوام عالم کو بھارتی حکومت کی اس بے حسی کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی زد پر سعودی عرب، سعودی نیشنل گارڈ نے کالونیوں کا کنٹرول سنبھال لیا

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں موجود علیحدگی پسند تنظیمیں اپنی حکومت کی اسی غنڈہ گردی سے تنگ آکر زور پکڑ رہی ہیں۔ اگر بھارتی حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو دنیا کے نقشے پر بہت جلد بھارت ٹکروں میں تقسیم نظر آئے گا۔انہوں نے عالمی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ صحافی مسرت زہرا کی رہائی کے لیے بھارتی حکومت پر زور ڈالیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button