عراق

عراقی افواج نے بہت سے وہابی تکفیریوں کو ہلاک کیا ہے۔ عادل عبدالمہدی

شیعت نیوز:عراق کے کارگزار وزیر اعظم عادل عبدالمہدی نے عراقی فورسز کی وہابی تکفیریوں کے خلاف آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی فورسز نے بہت سے دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جبکہ بہت سے دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

عادل عبدالمہدی نے کہا کہ عراقی فورسزکا روزانہ کی بنیاد پر دہشت گرد وہابی تکفیریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

عراقی وزیر اعظم نے ملک کی اقتصادی مشکلات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے عراق کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

عادل عبدالمہدی نے عراق میں کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے سلسلے میں بھی اقدامات کو مؤثر اور مثبت قراردیا۔

دوسری جانب عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ مصطفی الکاظمی کی کابینہ کی توثیق و حمایت کے مسئلے پر پارلیمانی اور سیاسی سطح پراتفاق پایا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراقی فوج اور حشد الشعبی کے حملوں میں داعش کے 21 دہشت گرد واصل جہنم

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے پیر کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ مصطفی الکاظمی جنہیں کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے، گذشتہ دو روز سے مذاکرات کر رہے ہیں جو مثبت انداز میں جاری ہیں اور سیاسی فریق مذاکرات کے عمل سے مطمئن ہیں۔

عراقی پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر بشیر الحداد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کردوں نے الکاظمی کے ساتھ مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی ہے، کہا کہ الکاظمی کردستان کے حقوق، عادل عبد المہدی حکومت کے ساتھ اربیل کے سمجھوتے اور آئین کے پابند ہیں اور موجودہ حکومت کے ساتھ اپنے مذاکرات کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

درایں اثنا کردستان پٹریاٹک یونین دھڑے کے رکن طہ امین نے کہا ہے کہ مصطفی الکاظمی اس ہفتے اپنی کابینہ کے وزراء کا تعین کرنے کے لئے سیاسی فریقوں کے ساتھ صلاح و مشورے کو آگے بڑھائیں گے اور جلد ہی کابینہ کے وزراء کا ترکیبی جائزہ لینے کے لئے عراقی کردستان کا دورہ کریں گے۔

کردستان پیٹریاٹیک یونین دھڑے کے رکن نے کہا کہ الکاظمی کی کابینہ کے وزراء کا تعین ہو چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کل بائیس وزارتی قلمدان ہوں گے جن میں گیارہ وزراتیں شیعہ گروہوں کے لئے، چھے اہلسنت اور پانچ کردوں کے لئے مختص ہوں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button