مقبوضہ فلسطین

یہودی آبادکاری کے خلاف ریلی پر اسرائیلی فائرنگ، کئی مظاہرین زخمی

شیعت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ مغربی نابلس میں کفر قدوم کے مقام پر یہودی آبادکاری کے خلاف فلسطینیوں نے ریلی نکالی۔

فلسطینی 16 سال سے بند ایک شاہراہ کے کھولے جانے اور یہودی آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیےان پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : لیبرمین کا نیتن یاہو کو نا اہل قراردینے کا مطالبہ، تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ

مراد اشتیوی نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کی شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال، دھاتی گولیوں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

اشتیوی کا کہنا ہے کہ شدید بارش کے باوجود سیکڑوں فلسطینیوں نے ریلی میں شرکت کی۔

دوسری جانب فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہروں قلقیلیہ اور طولکرم میں اتوار کے روز قابض اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی اور انٹیلی جنس عہدیداروں کی جارحانہ کارروائی میں مشرقی قلقیلیہ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کفرقدوم کے مقام پر فلسطینیوں کے گھروں پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

مقامی سماجی کارکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ یہودی آبادکاروں نے کفر قدوم کے مقام پر دھاوا بولا اور متعدد فلسطینیوں پرآنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ ان پر براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ایک مقامی فلسطینی شہری عبداللطیف القدومی کے مکان پرچھاپہ مارا اور ان کے گھر میں گھس کر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

اُدھرغرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بھی فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فورسز کے درمیان تصادم اور تشدد کی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button