ایران

امریکی افواج کی موجودگی خطے کی بدامنی اور عدم استحکام کا سبب ہے۔ ایران

شیعت نیوز: ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خطے میں غیر ملکی افواج کی موجودگی تناؤ، عدم استحکام اور عدم تحفظ کا ایک سبب ہے۔

یہ بات سید عباس موسوی نے پیر کی دوپہر سے پہلے رو میڈیا کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ ایک نشست میں خطے میں ایرانی مسلح افواج کے امریکی وزیرخارجہ کے دعوے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج کی ناجائز موجودگی جو خطے میں بدامنی اور عدم استحکام کا باعث ہے ایرانی مسلح افواج کو گشت کرنے سے روکتی ہے۔

موسوی نے انسٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے کہا کہ مالیاتی چینل کے نفاذ کا خیر مقدم کے علاوہ اس بات پر زوردیا ہے کہ انسٹیکس، یورپیوں کی ساری ذمہ داری نہیں ہے، بلکہ انہیں اپنے 11وعدوں جو انسٹیکس کے ذریعہ نفاذ کیا جانا چاہیے، پر عملدرآمد کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں : جواد ظریف کا ٹرمپ کو ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت پر انتباہ

انہوں نے ایران میں قیدیوں کی رہائی کے لیے امتیازی سلوک کے حوالے سے ایران میں انسانی حقوق سے متعلق خصوصی نمائندہ کی رپورٹ اور بیانات کو مسترد کردیا۔

ایرانی ترجمان نے کہا کہ امریکہ عوام کی رائے کو معاشی دہشت گردی سے منحرف کرنا چاہتا ہے۔

دوسری جانب قم دینی مدارس کے سربراہ نے گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے سکریٹری جنرل کے نام میں ایک پیغام میں آرتھوڈوکس چرچ سے باہمی تعاون کیلئے اپنی تیاری کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آیت اللہ علی رضا اعرافی نے اس خط میں کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے واقعے نے ممالک اور قوموں کو مشکلات میں پھنس دیا ہے جس کی وجہ سے عالمی مذہبی رہنماؤں اور سائنسدانوں کے دلوں میں گہرے دکھ اور غم بسا ہوا ہے۔

اعرافی نے اس بات پر زور دیا کہ قم دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبا، سائنسی، تحقیقی، ثقافتی اور خاص طور پر سائبر اسپیس میں تجربات کے تبادلہ کیلئے بین الاقوامی سائنسی مراکز، یونیورسٹیوں، مذہبی مراکز، مذہبی رہنماؤں اور دنیا بھر کے ممالک اور آرتھوڈوکس کرسچن انسٹی ٹیوشن کیساتھ تعاون کا ایک نیا باب شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔

گرجا گھروں کی عالمی کونسل کے نئے سکریٹری جنرل آیون سوکا نے کہا ہے کہ ہم کوویڈ-19 کی وجہ سے لوگوں کی شدید دکھ و درد سے بخوبی باخبر ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ایران مخالف امریکی پابندیوں نے اس مشکل صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایران کی راہ میں بہت بڑی رکاوٹیں حائل کی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button