اہم ترین خبریںپاکستان

القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے4 خطرناک تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد

اس گروپ کا امیر افغانستان میں مقیم ہے، جس کا نام محمد حنیف عرف ضرار عرف ایوب بتایا گیا

شیعت نیوز: سندھ پولیس کی بڑی کارروائی القاعدہ برصغیر کراچی نیٹ ورک کے 4 خطرناک تکفیری وہابی دہشت گرد گرفتار کرنے کا دعویٰ ۔ بڑی تعداد میں بھاری اسلحہ وگولہ بارود بھی برآمد ۔

یہ بھی پڑھیں: یوم علیؑ کے جلوس کی اجازت نہیں دے سکتا ، آئی جی سندھ کے فرمان پر شیعہ عمائدین خاموش

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عرفان بہادر نے کہا کہ ایس آئی یو سی آئی اے پولیس نے گلستان جوہر میں کارروائی کرکے کالعدم القاعدہ برصغیر کے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹ بے نقاب،اگر ایران نے زائرین کو پاکستان میں دھکیلا تو اب حکومت کسے وطن واپس لا رہی ہے؟؟

ایس ایس پی سی آئی اے عرفان بہادر نے بتایا کہ گرفتار افراد القاعدہ برصغیر کے اہم دہشتگرد ہیں، جن کے نام محمد عمر، محمد بلال عرف فدا، محمد وسیم اور محمد عامر ہیں۔ اس گروپ کا امیر افغانستان میں مقیم ہے، جس کا نام محمد حنیف عرف ضرار عرف ایوب بتایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے کورونا وائرس ازخودکیس میں ایم ڈبلیوایم کی فریق بننے کیلئے درخواست دائر

اسپیشل یونٹ کے مطابق گرفتار دہشتگردوں سے برآمد سامان میں مختلف اقسام کا بھاری اسلحہ بارودی مواد، 10 ڈیٹونیٹرز، ریموٹ، آئی ڈی رسیور، 2 میٹر بونا کارڈ، 3 دستی بم اور 2 کلاشنکوف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مساجد اور امام بارگاہوں میں باجماعت نماز، جمعہ اور تراویح کی مشروط اجازت دےدی گئی

عرفان بہادر نے کہا کہ چاروں دہشتگرد کراچی میں بڑی تخریب کاری کرنا چاہتے تھے، انہوں نے سٹی کورٹ، پولیس ٹریننگ سینٹر، پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور حساس اداروں کے دفتروں کی ریکی کر رکھی تھی، اور افغانستان سے دہشتگردی کی تربیت بھی حاصل کی ہوئی تھی۔ اسپیشل یونٹ کے مطابق ملزمان سے تفتیش جاری ہے، امید ہے کہ اہم انکشافات سامنے آئیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button