ایران

غزہ کے محاصرے سے اسرائیل اور امریکہ کی غیر انسانی نوعیت کا پتہ چلتا ہے۔ لاریجانی

شیعت نیوز : ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کورونا بحران کے سلسلے میں ایران مخالف پابندیاں اور غزہ کے محاصرے کو اسرائیل اور امریکہ کی غیر انسانی نوعیت کی علامت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا کے کورونا کے بعد ، اقوام عالم کے حقوق پر نظر ثانی اور انسانی شناخت کو بحال کرنے کا ایک موقع ہے اور تسلط کے نظام کو اپنے طرز عمل کو تبدیل کرنے کے لئے انسانی بحرانوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا۔

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ اور فلسطین کی جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی سے علیحدہ علیحدہ ٹیلی فونی گفتگو میں علی لاریجانی کی کورونا میں مبتلا ہونے پر ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی صحت و سلامتی کی دعا کرتے ہوئے علی لاریجانی کو ہمیشہ علاقے میں مزاحمتی محاذ کا محافظ اور اہم ستون قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کی فوج قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے۔ حسن روحانی

اسماعیل ہنیہ نے ایرانی اسپیکر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ علی لاریجانی خطے میں مزاحمتی تحریک خصوصا فلسطین کے مظلوم عوام کے حامی ہیں۔

لاریجانی نے اسماعیل ہنیہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ چونکہ دنیا کورونا بحران سے دوچار ہے ، ناجائز صیہونی ریاست کی غیر انسانی نوعیت کو ثابت کرنا غزہ کے محاصرے کا تسلسل کافی ہے ، جیسا کہ امریکی حکومت کی غیر انسانی نوعیت کو بے نقاب کرنے کے کے لئے ایران کے خلاف پابندیوں کا تسلسل ہی اس کا بہترین ثبوت ہے۔

علی لاریجانی نے جہاد اسلامی کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ سے ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں اسلامی مزاحمتی محاذ کے مجاہدین کے لئے قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے خلاف کامیابی حاصل کرنے کی امید ظاہر کی۔

ایرانی اسپیکر النخالہ کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اسلامی مزاحمتی محاذ کے مجاہدین جلد سے جلد صیہونیوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ خدا کا یہ وعدہ آپ اور دیگر اسلامی تحریکوں کی کوششوں سے پورا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button