ایران

ایران کی فوج قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے۔ حسن روحانی

شیعت نیوز : صدر اسلامی جمہوریہ ایران نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی فوج جنگ کی علامت نہیں بلکہ قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فوج جنگ کی علامت نہیں ہے ، بلکہ قوم اور قومی مفادات کی حمایت کی علامت ہے، وطن اور صحت کے محافظ کے کام کی عظمت سیلاب ، زلزلے اور بیماری کے وقت قوم اور حکومت کی مدد کرنے میں ، زیادہ واضح ہو چکے ہیں۔

یہ بات حسن روحانی نے جمعہ کے روز اپنے ایک بیان میں 17 اپریل (29 فروردین) یوم آرمی کی مناسبت سے کہی۔

انہوں نے کہا کہ آج ، گھر پر موجود ایرانی شہری ، کام کی جگہ پر موجود تمام معاشی اور سماجی کارکن ، وطن اور صحت کے محافظوں کے مددگاروں کی قومی اور معاشرتی کوششوں کو دیکھتے ہیں اور اسلامی جمہوریہ کی فوج اور صحت کے عملے کو سلام بھیجتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس کو مات دینے کے لئے ایران کی سپاہ پاسداران کا ایک اور کارنامہ

ایران کے صدر نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ایرانی آرمی جنگ اور امن میں ، سخت اور نرم جنگ ، محاذ ، گلیوں ، بیرکوں ، اور اسپتال میں ایران کی زندگی کا محافظ ہے اور ایران کی زندگی تمام ایرانیوں کی زندگی ہے۔

اسلامی انقلاب کے عظیم بانی امام خمینی (رح) نے 1979 کے 17 اپریل کو (29 فروردین) ’’یوم آرمی‘‘ کا نام دیا۔

اس سال سے آج تک ، اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے خصوصی یونٹ ملک کے صوبوں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں۔

اس سال ، کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے ، یہ تقریب آرمی یونٹوں کی ’’خدمت پریڈ‘‘ کی شکل میں منعقد کی گئی ، جس کا نام ’’دفاعی سلامتی کے معاونین برائے دفاع وطن‘‘ ہے جو اسلامی جمہوریہ فوج کی خدمات اور اتھارٹی کے ایک اور پہلو کو ظاہر کرتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ 19 اپريل (29 فروردین) ایران ميں یوم آرمی کا دن ہے۔ 19 اپريل 1988 کو امريکی فورسز نے خليج فارس ميں موجود ايران کے سمندری تیل ميدانوں کی حفاظت کرنے والے آرمی کے اہلکاروں كو دھمکا یا مگر وطن کے غيرتمند جوانوں نے ان دھکميوں کو مسترد کرتے ہوئے وطن کے دفاع کے لئے لڑے اور جام شہادت نوش کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button