اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس کی صورتحال ، علامہ راجہ ناصرعباس اور علامہ عارف واحدی کی اہم ملاقات

اس موقع پرعلامہ عارف واحدی اور علامہ راجہ ناصرعباس کے درمیان ان تمام امور پر باہم مربوط رھنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

شیعت نیوز: شیعہ علماءکونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سے جامعہ الولایہ اسلام آباد میں اہم ملاقات کی ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بگڑتے حالات، محمد بن سلمان کےحوالے سےنامور صحافی ہارون الرشید کےتہلکہ خیزانکشافات

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اہم دینی امور پر گفتگو ہوئی خاص کر کورونا وائرس سے پیش آمدہ صورت حال میں ماہ مبارک رمضان کی اجتماعی عبادات،ایام شہادت حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب میں مجالس عزا،ماتمی جلوسوں،عزاداری کے پروگراموں اور دیگر اہم قومی امور کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرمولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ گرفتار

اس موقع پرعلامہ عارف واحدی اور علامہ راجہ ناصرعباس کے درمیان اس اہم ملاقات میں ان تمام امور پر باہم مربوط رھنے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق ہوا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button