مقبوضہ فلسطین

مسجدالاقصیٰ اور مساجد رمضان میں بند رہیں گی۔ مفتی اعظم

شیعت نیوز : مقبوضہ بیت المقدس کے مفتی اعظم شیخ محمد حسین نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنےکی کوششوں کے طور پر رمضان المبارک میں مسجدالاقصیٰ اور مساجد بند رہیں گی۔

شیخ حسین نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کچھ دنوں میں شروع ہونے والے رمضان کے مہینے میں مسجدالاقصیٰ اور مساجد عوام کے لیے بند رہیں گی۔

کورونا وائرس کے بحران پر روشنی ڈالتے ہوئے ، انہوں نے اعلان کیا کہ جمعہ کی نماز اور تراویح ، رمضان کی شام کی نمازوں سمیت مساجد میں عوامی عبادت پر ، مقدس مہینے کے دوران پابندی عائد رہے گی اور اس کی بجائے حفاظتی مقاصد کے لئے گھروں میں ہی ان کا انعقاد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی اور سعودی جیلوں سے فلسطینیوں کی رہائی کی کوشش جاری رکھیں گے۔ حماس

دوسری طرف صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے الخلیل شہر میں تل الرمیدہ میں آبادکاری کے خلاف نوجوانوں سے وابستہ تحدیدی اور صمود مرکز پر حملہ کیا۔

عینی شاہدین کے مطابق رمات یشائی غیر قانونی صیہونی بستی سے تعلق رکھنے والے انتہا پسند اور مسلحہ صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اسرائیلی فوج کی حفاظت میں صمود اور تحدیدی مرکز پر  ہلہ بولا اور اسکی بیرونی دیوار کو گرانے کی کوشش کی۔

آبادکاروں نے عمارت کی حفاظت کے لیے مرکز سے علاقے کی طرف آنے والے سماجی کارکنوں کو گالیاں دیں جو اپنے موبائل کیمرے سے حملے کی ویڈیو بنا رہے تھے۔

ایک اور واقعے میں متعدد صیہونی آبادکاروں نے نابلس کے جنوب میں قریو قصبے میں زمین کے ایک ٹکڑے پر عارضی مکان تعمیر کر لیا جبکہ غیر قانونی صیہونی بستی ایلی کے سکیورٹی گارڈز نے فلسطینی شہریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کر دیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی بستی شیلو سے تعلق رکھنے والے صیہونی آبادکاروں نے قریوت قصبے میں راس میوس کے علاقے میں ایک موبائل گھر تعمیر کر لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button