اہم ترین خبریںپاکستان

پیروان اہل بیت ؑ اہل بلتستان نے کورونا وائرس کو مکمل شکست دے دی

اسکردو کے عوام نے ناصرف کرونا کو شکست دی ہے بلکہ اہل پاکستان کو پیغام دیا ہےکہ پاکستان کی عاشقان اہل بیتؑ کی سرزمین با لطف الہٰی و توسل اہل بیتؑ اس وبا کو شکست دینے میں سب سے آگے ہے۔

شیعت نیوز: دنیا کے قدرتی وسائل سے مالا مال و قدرتی حسن کا شاہکار عاشقان اہل بیت ؑ کی سرزمین بلتستان کے عوام نے کم ترین وسائل و امکانات کےباوجود کرونا وائرس کو مکمل شکست دے دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے بگڑتے حالات، محمد بن سلمان کےحوالے سےنامور صحافی ہارون الرشید کےتہلکہ خیزانکشافات

محکمہ صحت گلگت بلتستان کےاعداد و شمار کےمطابق بلتستان کےعوام نے کم ترین یا یہ کہا جائے کہ بغیر وسائل و امکانات کے کرونا وائرس کو شکست دیکر اپنے علاقے کو کرونا سے مکمل محفوظ بنا کے ایک بڑی جنگ جیت لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ عبد الخالق اسدی کی ہدایت پر المجلس ڈیزاسٹرمینجمنٹ سیل کا امدادی سرگرمیاں مزید تیزکرنے کا فیصلہ

جو عالمی سامراجی طاقتوں کے نمک خوار پاکستان میں زائرین مولا حسینؑ اور مولا رضا ؑکے خلاف لڑ رہےتھے ۔ اسکردو کے عوام نے علماء کرام و ڈاکٹرز کی ہدایات و احکامات پر عمل پیرا ہو کہ ناصرف کرونا کو شکست دی ہے بلکہ اہل پاکستان کو پیغام دیا ہےکہ پاکستان کی عاشقان اہل بیتؑ کی سرزمین با لطف الہٰی و توسل اہل بیتؑ اس وبا کو شکست دینے میں سب سے آگے ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button