اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی عرب کے بگڑتے حالات، محمد بن سلمان کےحوالے سےنامور صحافی ہارون الرشید کےتہلکہ خیزانکشافات

جب جنرل راحیل شریف ان سے ملنے کے لیے گئے تو شاہ سلمان نے سوال کیا کہ یہ کون ہے۔؟ انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ بوڑھے آدمی کی یاداشت خراب ہوتی ہی ہے۔

شیعت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان پر قاتلانہ حملہ، نامور صحافی ہارون الرشید کےتہلکہ خیزانکشافات۔معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں، محمد بن سلمان پر فائرنگ ہوچکی ہے، انکا تختہ الٹنے والا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے پرمولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی کفایت اللہ گرفتار

ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیئر صحافی ہارون الرشید نے چھ سال قبل جنرل راحیل شریف کی سعودی شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ جب جنرل راحیل شریف ان سے ملنے کے لیے گئے تو شاہ سلمان نے سوال کیا کہ یہ کون ہے۔؟ انہیں بھولنے کی بیماری ہے۔ بوڑھے آدمی کی یاداشت خراب ہوتی ہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 5829سے تجاوز کر گئی

اس سے قبل یہ افواہیں سرگرم تھیں کہ شاہ سلمان وفات کے قریب ہیں، 84 سالہ شاہ سلمان کی صحت ٹھیک نہیں ہے اور مزید بگڑتی جا رہی ہے۔ ہارون الرشید کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب میں حالات بہت خراب ہیں، پہلے فائرنگ ہوئی محمد بن سلمان پر، اگر شاہ سلمان بیماری سے نہ لڑ سکے تو محمد بن سلمان کو بادشاہ بننے میں مشکلات ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی کے اہم رہنما اور مولانافضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی شاہ عبدالعزیز کورونا وائرس سے جابحق

کہا جا رہا ہے کہ شاہ سلمان اب باتیں بھول جاتے ہیں۔ اسی صورتحال کے پیش نظر محمد بن سلمان کے اقتدار کا تختہ الٹنے والا ہے، اس کو محمد بن سلمان نے محسوس کر لیا اور فوراً ایکشن لیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button