دنیا

امریکی صدر ٹرمپ کا عالمی ادارہ صحت کی مالی امداد روکنے کا اعلان

شیعت نیوز : اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا ہے کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو اچ او) کی مالی امداد روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

صدی کی بدترین عالمی وبا سے نمٹنے میں ناکامی اور دنیا بھر میں سب سے زیادہ اموات پر ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس پر وہ مستقل اپنا غصہ عالمی ادارہ صحت پر نکال رہے ہیں۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں پریس بریفنگ کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو اچ او) کو دئیے جانے والی مالی امداد روکنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے ڈبلیو اچ او پر کورونا وائرس کی روک تھام میں ناکام رہنے اور اس سے متعلق صحیح معلومات چھپانے کا الزام عائد کیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ نے نشہ چھوڑنے کا اچھا موقع گنوا دیا۔ محمد ظریف

صدر ٹرمپ کے اقدام پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا فنڈ روکنے کے لئے یہ صحیح وقت نہیں ہے۔

سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹریس نے کہا کہ: ’وقت آئے گا جب ہم دیکھ سکیں گے کہ وبا کیسے پھیلی اور عالمی سطح پر اس سے اتنی تباہی کیسے ہوئی لیکن ابھی یہ وقت نہیں، یہ ایسا وقت نہیں کہ عالمی ادارہ صحت کی امدادی کارروائیوں کے لیے اس کے وسائل کم کر دیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت ڈبلیو اچ او یا کورونا کے خلاف جنگ لڑنے والے کسی ادارے یا تنظیم کی مہم کو متاثر کرنے کا وقت نہیں بلکہ یہ وقت بین الاقوامی برادری کے متحد ہونے کا ہے تاکہ کورونا کی روک تھام کی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اپنی غفلت اور سستی کا نزلہ عالمی ادارہ صحت پر گڑا رہے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کو سنجیدگی سے لیا ہی نہیں وہ کئی عرصہ تک کورونا وائرس کو چینی وائرس کہتے رہے اور اب وہ اپنی نااہلی اور غفلت کا نزلہ عالمی ادارہ صحت پر گرا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے عالمی ادارہ صحت پرالزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ تائیوان نے انسانوں سے انسانوں میں وائرس منتقلی کی وارننگ دے دی تھی اور عالمی ادارہ صحت نے ان کی ابتدائی وارننگ نظرانداز کر کے بیجنگ کی مدد کی۔

امریکی صدر کا الزام تھا کہ چین نے دنیا سے کورونا کی ہولناکی کو چھپایا تھا۔ تاہم عالمی ادارہ صحت نے امریکی صدر ٹرمپ کا الزام مسترد کیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button