اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم کے وفدکی وفاقی وزیر شہریار آفریدی سے ملاقات، زائرین کے مسائل پرگفتگو

ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹرز میں عدم سہولیات کا سامنا ہے جسکی وجہ سے قرنطینہ میں موجود افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں

شیعت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد کی زائرین امام رضاؑ و زائرین امام حسینؑ کی مکمل واپسی کے لیے وفاقی وزیر شہریار آفریدی و اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے ملاقات ۔ تمام زائرین کی مکمل واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کے چیئرمین سید ناصر شیرازی کررہےتھے جبکہ وفد میں مولانا ضیغم عباس چودھری اور برادر ارشاد بنگش بھی موجود تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا صارفین نے 3ٹاپ ٹرینڈ سیٹ کرکےدنیابھرکی توجہ امام مہدی ؑکی جانب مبذول کروادی

اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں نے ایک مرتبہ پھر قرنطینہ سینٹرز میں عدم سہولیات سے حکومتی شخصیات کو آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ
فیصل آباد اور ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ سینٹرز میں عدم سہولیات کا سامنا ہے جسکی وجہ سے قرنطینہ میں موجود افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

اس موقع پر سید ناصر شیرازی نے تافتان قرنطینہ سینٹر کے نام پر زائرین اور ایران سے آنیوالے تاجروں کیساتھ رواں بدترین سلوک اور مشکلات پربھی وفاقی وزیر شہریار آفریدی کو شکایات پیش کیں کہ جسکے سبب زائرین و دیگرکو22سے23 دن شدید مشکلات اٹھانا پڑیں اور3 افراد کوہونیوالا کورونا وائرس 200زائرین کو نقصان پہنچا گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button