اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس بھی عاشقان مہدیؑ کی خوشیوں کےآڑے ناآسکا، آن لائن جشن کی تقاریب کا انعقاد

اس طرح سوشل میڈیا پر لائیو پروگرامات کے انعقاد سے ثابت ہوگیاکہ عشق اہل بیت اطہار ؑ ایسا خزینہ ہے جو مومنین کے دلوں میں محفوظ ہے جسے نا کوئی چھین سکتا ہے نا ہی کوئی نکال سکتا ہے ۔

شیعت نیوز: پاکستان بھرمیں جاری کورونا وائرس کا لاک ڈاؤن جشن ولادت باسعادت منجی بشریت حضرت آقا امام مہدی آخر الزمان ؑ کی خوشیوں کے راستے کی دیوار نا بن سکا، آن لائن جشن ولادت کی تقریبات کا انعقاد کروڑوں عاشقان امام مہدیؑ کی شرکت ۔

یہ بھی پڑھیں: آج تمام عالم بشریت کو ایک منجی کی سخت ضرورت کا احساس ہے،رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے بعد لاک ڈاؤن کے باعث دنیا بھرمیں مفلوج ہوجانے والے نظام زندگی میں عاشقان اہل بیت ؑ نے جدید ترین سائبر اسپیس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے جشن ولادت حضرت حجت ؑ کی آن لائن تقاریب کا انعقاد کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس اللہ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، علامہ رضی جعفرنقوی

اس سلسلے میں شیعت نیوز نیٹ ورک ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، بین الاقوامی شہرت یافتہ نوحہ خواں میر حسن میر اور دیگر نے اپنے اپنے یوٹیوب چینلز پر لائیو پروگرامات نشر کرکے مومنین کو جشن آمد امام مہدی ؑ کی خوشیوں میں شامل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پندرہ شعبان کی بابرکت رات اطاعت خداوندی کی تجدیدکی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

میر حسن میر نے جھمپیرمیں بڑے علم پاک سے لائیو منقبت خوانی کے فرائض انجام دیئے، پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کروڑوں سوشل میڈیا صارفین نے ان لائیو پروگرامات میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے161 پاکستانی زائرین اور مسافر قومی ایئرلائن سے اسلام آباد پہنچ گئے

اس طرح سوشل میڈیا پر لائیو پروگرامات کے انعقاد سے ثابت ہوگیاکہ عشق اہل بیت اطہار ؑ ایسا خزینہ ہے جو مومنین کے دلوں میں محفوظ ہے جسے نا کوئی چھین سکتا ہے نا ہی کوئی نکال سکتا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button