اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس اللہ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، علامہ رضی جعفرنقوی

انہوں نے کہا کہ پوری کائنات عدل ہی پر استوار ہے، انبیاءؑ و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے

شیعت نیوز: کورونا وائرس اللہ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، تمام عالم اسلام کو کو چائیے کہ وہ اس آزمائش کو اللہ تعالی کا ذکر خیر کرتے ہوئے گزارے، شب برأت خداوند عالم کی انعام و اکرام سے بھرپور نعمتوں و نیکیوں کی بارات اور ظہور حضرت امام مہدی آخرالزمانؑ عدل و انصاف کی نوید ہے۔ ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ رضی جعفر نقوی نے میڈیا کو جاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: قرنطینہ سینٹر پشاور میں موجود 152زائرین کورونا سے کلیئرقرار،گھر روانہ

انہوں نے کہا کہ پوری کائنات عدل ہی پر استوار ہے، انبیاءؑ و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے، چنانچہ صحف الہامی، کتب آسمانی، حتیٰ کہ ادیان و مذاہب عالم ہنودیت، یہودیت، عیسائیت، مجوسیت اور پسندیدہ ترین دین و شریعت اسلام نے ایک ایسے مسیحا کی بات کی ہے اور اس کے ظہور کی نوید دی ہے کہ جب وہ تشریف لائے گا، تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا، جب وہ ظلم و جور سے بھر چکی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: انتشار اور افراتفری اور اختلافی گفتگو سے ملک کو مزید نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،علامہ شہنشاہ نقوی

علامہ رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ ظہور امام زمان ؑ کےبعداس سرزمین پر عدل و انصاف کا بول بالا اور ظالم کا منہ کالا ہوگا، اسلام فتح یاب، انسانیت امن و آشتی کا گہوارہ بنے گی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: پندرہ شعبان کی بابرکت رات اطاعت خداوندی کی تجدیدکی رات ہے، علامہ ساجد نقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: نیمہ شعبان میں ظہور امام زمان ؑ اور کورونا کے خاتمے کی خصوصی دعائیں مانگی جائیں،علامہ ناصرعباس

 

متعلقہ مضامین

Back to top button