دنیا

اسرائیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

شیعت نیوز : اسرائیل کے زیر قبضہ علاقوں میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نو ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے۔جبکہ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد انسٹھ ہوگئی ہے۔

اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے منگل کو ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ پیر سے اسرائیل میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں تقریبا چھے سو افراد کا اضافہ ہوا ہے اور اب کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد نو ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔

صیہونی حکومت کی وزارت صحت نے ایک سو ترپن کورونا مریضوں کی حالت نازک بتائی ہے اور کہا ہے کہ مزید دو مریضوں کی ہلاکت کے بعد اسرائیل میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد انسٹھ ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اپنی عمر کے 80 سال تک نہ پہنچنے پر گھبراہٹ کا شکار ہے ۔ سید حسن نصراللہ

عبرانی ویب سائٹ ’’واللا‘‘ کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9ہزار 611 ہوگئی ہے جب کہ 153کی حالت تشویشناک اور 107 کو وینٹی لیٹر پررکھا گیا ہے۔ نئے ہلاک ہونے والوں کی عمریں 72، 77، 78 اور 91 سال بتائی جاتی ہیں۔ 7643 معمولی بیمار ہیں اور 191 درمیانے درجےکے بیمار ہیں۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں اولڈ ہاؤسز کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ کورونا پھیلنے کے باوجود ان مقامات پر حکومت کی جانب سے توجہ نہ دینے کی بنا پر مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بئرالسبع اولڈ ہاؤس ایک ایسا اولڈ ہاؤس ہے جس میں کورونا وائرس نے بھاری تباہی مچا رکھی ہے اور اس میں موجود کل پینتیس افراد میں سے ستائیس افراد کورونا وائرس میں مبتلاء ہیں جبکہ سات کورونا مریض ہلاک بھی ہو چکے ہیں۔

روزنامہ ہاآرٹص کے مطابق مقبوضہ فلسطین کے اولڈ ہاؤسز کو قرنطینہ نہیں کیا گیا ہے اور وہاں موجود بعض افراد کا کورونا ٹیسٹ بھی نہیں لیا گیا ہے۔

صیہونی پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی خفیہ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل کے پاس کورونا کا مقابلہ کرنے کے لئے درکار لازمی میڈیکل ساز و سامان بھی موجود نہیں ہے۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button