اہم ترین خبریںپاکستان

میں خواجہ آصف کو چھوڑوں گا نہیں، تعصب کو ہوا دینے پرقانونی کاروائی کروں گا،زلفی بخاری

ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

شیعت نیوز: خواجہ آصف نے بہت غیر ذمہ دارنہ بیان دیا ہے۔ جس پر میں آخر تک قانونی کاروائی کروں گا۔مسئلہ میری ذات کا نہیں۔دیکھیں کورونا وائررس کا نہ کوئی رنگ ہے نہ کوئی نسل نہ مذہب ۔ان کے غیر ذمہ دارانہ بیان نے ملک میں کافی غلط صورت حال پیدا کی ہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت ”احساس پروگرام“کی رجسٹریشن کی غیرضروری شرائط پر نظرثانی کرے،علامہ احمد اقبال

انہوں نے کہا کہ میں نے خواجہ آصف پر ہتک عزت کا دعویٰ کردیا ہے، میں اس سوکالڈ سلجھے ہوئے سیاستدان کہ جس کو احسن اقبال نے کان میں آکر کچھ کہا اور اس نے بغیر تحقیق اور تصدیق کے میڈیا پر آکر کہا دیا اس کو نہیں چھوڑوں گا نیشنل اورانٹرنیشنل لیول پر اس کو سو کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: انتظامیہ زائرین کومزید تنگ کرنے سے گریز کرے ورنہ ہم احتجاج کی جانب جائیں گے ،علامہ موسیٰ جسکانی

زلفی بخاری نے کہاکہ خواجہ آصف کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ بیان نے میری شخصیت کو تو داغ دار کیا ہےجس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس حرکت سے ملک میں ایک فرقہ وارانہ تعصب کو ہوا ملی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: زائرین کے صبر کا مزید امتحان نہ لیا جائے اور انہیں اپنے گھروں کو جانے دیا جائے،علامہ افضل حیدری

زلفی بخاری نے مزید کہاکہ بعض لوگوں کے غیر ذمہ دارانہ بیانات نے کورونا وائرس کو مسلکی وائرس بنادیا ، پہلے زائرین کو لیکر سوشل میڈیا پر تنقید کی گئی اب تبلیغی جماعت کو لیکر سوشل میڈیا پر شور مچایا جارہا ہے اسے تبلیغی وائرس کہا جارہا جس کی میں بھرپور مذمت کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button