اہم ترین خبریںپاکستان

پہلے زائرین اور اب تبلیغی جماعت پر سیاست کی گئی جو کہ قابل مذمت ہے، علامہ محمد عون نقوی

زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین نا صرف پاکستانی بلکہ مسلمان بھی ہیں

شیعت نیوز: ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے سربراہ اور چیئرمین حج عمرہ وزیارات کمیٹی علامہ محمد عون نقوی نے کہا کہ جس طرح زائرین کے مسئلہ کو خواجہ آصف اور فواد چوہدری نے سیاست کی نگاہ سے دیکھا ہم اہل وطن اس کی مذمت کرتے ہیں، اب جو تبلیغی جماعت کے حضرات کو ایشو بنا رہے ہیں ان سے اپیل ہے کہ زائرین اور تبلیغی جماعت کے اراکین نا صرف پاکستانی بلکہ مسلمان بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں حزب اللہ اور عمال موومنٹ موجودہ چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

علامہ محمد عون نقوی نے کہاکہ زائرین ہوں یا تبلیغی جماعت ان کو نہ تو ملک بدر کیا جاسکتا ہے اور نہ ہی ان پر کسی قسم کی پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں، ہمارے سیاست دانوں کو چاہیئے کہ وہ ان پر سیاست نہ کریں بلکہ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کریں، جو ملک میں فرقہ واریت اور افراتفری کی سیاست کررہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button