دنیا

امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ ارکان کا ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ

شیعت نیوز: امریکی کانگریس کے ڈیموکریٹ ارکان نے صدر امریکہ کے نام ایک خط لکھ کر انہیں ایران کے خلاف کسی بھی قسم کے فوجی اقدام کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

سی بی اس ٹیلی ویژن کے مطابق سرکردہ ڈیموکریٹ ارکان پر مشتمل امریکی کانگریس کے آٹھ رکنی گروپ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے نام خط میں انہیں کسی بھی ایسے اقدام کی بابت سخت خبردار کیا ہے جو ایران کے ساتھ جنگ کا سبب بن سکتا ہو۔

یہ بھی پڑھیں : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران پر نئے الزامات کا سلسلہ

کہا جا رہا ہے کہ امریکی کانگریس کے آٹھ ڈیموکریٹ رہنماؤں نے یہ خط ستائیس مارچ کو ارسال کیا تھا اور اس میں ایران کے خلاف کسی بھی فوجی اقدام کی بابت ٹرمپ انتظامیہ کو سخت خبردار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فرانس کا چین سے خریدے ہوئے ماسک امریکہ لے اڑا

کانگریس کے آٹھ ڈیموکریٹ رہنماؤں کا یہ گروپ جسے اعلی سطحی اداروں کی جانب سے انتہائی خفیہ معلومات ارسال کی جاتی ہیں، اُس نے صدر ٹرمپ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف کسی بھی اقدام سے پہلے کانگریس سے مشورہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہیں۔ جنرل محمد باقری

اس خط میں عراق میں فوجی کاروائی کے لیے پینٹاگون کے اعلانِ آمادگی سے متعلق رپورٹوں کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے۔

اس سے پہلے امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ نے ایک قرار داد کے ذریعے ایران کے خلاف صدر ٹرمپ کے جنگی اختیارات میں کمی کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کسی بھی جنگ کا آغاز کرنے والا نہیں۔ ایرانی وزیر خارجہ

اب کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے سرکردہ رہنماؤں کا خط ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے خلاف جنگ کا راگ الاپنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button