اہم ترین خبریںپاکستان

ٹنڈومحمد خان کا رہائشی تبلیغی جماعت کا70سالہ رکن منظور میمن کورونا وائرس سے جاں بحق

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے 70سالہ منظورمیمن کا تعلق بھی رائے ونڈی دیوبندی تبلیغی جماعت سے تھا

شیعت نیوز: پنجاب کے بعد اب سندھ میں بھی دیوبندی تبلیغی جماعت کے اراکین کی کوروناوائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جارہاہے۔ذرائع کے مطابق ٹنڈومحمد خان کا رہائشی تبلیغی جماعت کا70سالہ رکن منظورمیمن کورونا وائرس سے جاںبحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:آل سعود حکومت نے مکہ اور مدینہ میں کرفیو نافذ کردیا

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ ہلاک افراد کی تعداد دس ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے ضلع ٹنڈومحمد خان کے رہائشی 70سالہ منظورمیمن نے سول اسپتال حیدرآباد میں کورونا وائرس کے باعث دم توڑدیا ۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان میں حزب اللہ اور عمال موومنٹ موجودہ چیلینجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول اسپتال حیدرآباد میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے 70سالہ منظورمیمن کا تعلق بھی رائے ونڈی دیوبندی تبلیغی جماعت سے تھا ،جنہوں نے 10سے 15مارچ کے درمیان لاہور میں منعقدہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کی تھی جہاں سے کورونا میں متاثر ہوکر وہ اپنے گھر لوٹے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی فوجیوں کے انخلاء کا عراق کی سیکورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ یحیی رسول

طبیعت زیادہ خراب ہونے پر منظورمیمن کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ کورونا وائرس کی تاب نا لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button