مقبوضہ فلسطین

سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں فلسطینی اسیروں کی فوری رہائی کا مطالبہ

شیعت نیوز: سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں پابند سلاسل فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کی رہائی کا مطالبہ ایک بار پھر زور پکڑ گیا ہے۔عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کورونا کے علاج پرصرف کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری مہم میں سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے احکامات صادر کریں۔

سوشل میڈیا پرجاری مہم میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قید کئی فلسطینی شہری پہلے ہی بیمار ہیں۔ کورونا کی بیماری نے ان کی صحت پرمزید منفی اثرات مرتب کیے ہیں اوران کی زندگی خطرےمیں پڑ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کے حکم پر سعودی عرب نے فلسطینی شہریوں کو قید کیا۔ محمد البخیتی

خیال رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 30 سال سے مملکت میں رہنے والے فلسطینی رہنما اور حماس کے رکن ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹے ھانی الخضری سمیت ایک سو سے زائد فلسطینیوں کو حراست میں لے رکھا ہے۔

مارچ کے اوائل میں ان فلسطینیوں کے خلاف سعودی عرب کی فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کا آغاز کیا گیا ہے۔ان فلسطینیوں پر تحریک آزادی فلسطین کے لیے مزاحمتی قوتوں اور حماس کے لیے فنڈنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دوسری طرف مسجد اقصیٰ کے امام اورخطیب  الشیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ زکواۃ کا مال کورونا کے مریضوں کے علاج اور ان کی بحالی پرصرف کیا جاسکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صاحب ثروت افراد کو اپنے مال زکواۃ کے اخراج کے لیے رمضان المبارک کا انتظار نہیں کرنا چاہیے۔

اپنے ایک تحریر فتوے میں ڈاکٹر الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ہم تمام دولت مند اورصاحب ثروت افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ رمضان المبارک سے قبل ہی زکواۃ کی رقم ادا کریں تاکہ کورونا کے متاثرین کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ زکواۃ اسلام کا ایک رکن ہے اور اس رکن کی ادائیگی کے لیے تمام صاحب نصاب مسلمانوں کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

الشیخ صبری کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اس وقت فلسطینی قوم معاشی مشکلات کا بھی شکار ہے۔ پوری اسلامی دنیا میں مسلمان معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ایسے میں صاحب ثروت لوگوں کو جلد سامنے آنے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button