اہم ترین خبریںپاکستان

سعودیہ عرب سے کراچی واپس آنے والا ایک اور مسافر کورونا میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہارگیا

تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں کراچی شہر میں کورونا وائرس سے تین مریض جان کی بازی ہار گئے

شیعت نیوز: سعودیہ عرب سے کراچی پہنچنے والا ایک اور مسافر کوروناوائرس کے سبب جاں بحق ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے مریض میں دو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ محکمہ صحت وبہبود آبادی نے مرنے والے کی سعودی عرب سے واپسی کی تصدیق کردی۔ کراچی میں مرنے والوں کی تعداد 6ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: رائے ونڈتبلیغی اجتماع کے ثمرات ،کراچی میں مزید دو افراد کوروناوائرس سےہلاک

تفصیلات کے مطابق ایک ہی دن میں کراچی شہر میں کورونا وائرس سے تین مریض جان کی بازی ہار گئے، کراچی میں کورونا سےہلاک ہونے والے چھٹے مریض کا تعلق بھی سعودیہ عرب سے بتایا جارہاہے ۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں تمام ہلاک شدگان کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع یا سعودیہ عرب سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے واپس آنے والی ایک اور خاتون رحیم یارخان میں کورونا سے ہلاک

محکمہ صحت وبہبود آبادی سندھ کی جانب سے جاری تازہ ترین ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہم سندھ میں COVID-19 سے ایک اور موت کی تصدیق کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رائےونڈتبلیغی مرکز کورونا کے پھیلاؤ کا گڑھ بن گیا،27مبلغین کورونا میں مبتلا

محکمہ صحت وبہبود آبادی نے اپنے پیغام مزید کہا ہے کہ مرنے والا شخص دس روز قبل ہی سعودیہ عرب سے کراچی لوٹا تھا۔ اس سے سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 6 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دو ساتھیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پرتبلیغی جماعت کی سرکاری عملے پر حملے کی کوشش

واضح رہے کہ اس سے قبل محکمہ صحت وبہبود آبادی سندھ نے کراچی میں آج ہی دو اور مریضوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے سبب موت کی تصدیق کی تھی جن کا تعلق رائے ونڈ تبلیغی اجتماع سے بتایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button