اہم ترین خبریںپاکستان

تمام پاکستانی بلاتفریق اس وباء کا مل کر مقابلہ کریں،علامہ حسن ظفرنقوی

پیام ولایت فاؤنڈیشن اسکاؤٹس کی جانب سے ملیر کے مختلف مقامات ملیر 15، محمدی ڈیرہ، جناح اسکوائر، ملیر ٹنکی، سعود آباد، جعفر طیار و دیگر مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے کیا گیا

شیعت نیوز: معروف عالم دین علامہ سیدحسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس انسان دشمن وباء ہے، جس کے سدباب کیلئے حکومتی اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، اگر عوام چاہے تو وائرس کو گھروں میں محدود ہوکر شکست دے سکتے ہیں، ترقیاتی ممالک بھی بےاحتیاطی کے باعث اس وائرس کے شکنجے میں ہیں، اس لئے پاکستان کی عوام کو اپنی حفاظت کے لئے رضاکارانہ طور پر لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد کرنا ہوگا، تمام پاکستانی بلاتفریق اس وباء کا مل کر مقابلہ کریں، کورونا وائرس اس وقت پوری دنیا میں پھیل چکا اور عالمی وباء اختیار کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزراء اور اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کا ملتان قرنطینہ سینٹر کادوہ، انتظامات کاجائزہ

پیام ولایت فاؤنڈیشن اسکاؤٹس کی جانب سے ملیر کے مختلف مقامات ملیر 15، محمدی ڈیرہ، جناح اسکوائر، ملیر ٹنکی، سعود آباد، جعفر طیار و دیگر مقامات پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے اسپرے کیا گیا، جس میں علماء کرام مختلف این جی اوز و دیگر اداروں نے حصہ لیا اور وہاں کی عوام میں ماسک اور ہینڈ سینی ٹائیزر تقسیم کئے گئے اور عوام کو ہینڈ بل کے ذریعے اس وائرس کے متعلق آگاہی فراہم کی۔

یہ بھی پڑھیں: مجلس وحدت مسلمین، پاک فوج، رینجرز، انتظامیہ اور پولیس کے شکر گزار ہے،علامہ اقتدارنقوی

اس موقع پرعلامہ سیدحسن ظفر نقوی نے کہا کہ جس طرح مختلف ممالک میں حکومت اور عوام اس وائرس سے مقابلہ کر رہی ہے، ہماری پاکستانی عوام کو بھی چاہیئے کہ ریاست اور حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس سے عوام کو محفوظ رکھنے کے جو اقدامات اٹھائے گئے ہیں، اس میں عوام بھرپور تعاون کرے اور مذہبی و عوامی اجتماعات سے گریز کرے، تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی میں 10ہزارعازمین عمرہ قرنطینہ میں اور پاکستان میں عازمین عمرہ کورونا کےپھیلاؤمیں مصروف

علامہ سیدحسن ظفر نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان اس وقت ایک جنگ کی حالت میں ہے، ہمیں اس جنگ سے فتح حاصل کرنے کے لئے قومی سوچ اور یکجہتی کی ضرورت ہے، اس وقت ڈاکٹرز حضرات کی جانب سے تجویز کئے ہوئے اقدامات پر عمل پیرا ہونا عین شریعت کے مطابق ہے، ہم حکومت سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ وہ غریب اور مزدور طبقہ جو روزمرہ محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹ بھرتا ہے، ان کے گھروں تک راشن پہنچانا اور ان کی مشکلات کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، جس کو پورا کرنے کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button