اہم ترین خبریںپاکستان

کورونا وائرس میں مبتلادیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن عبدالرحمٰن کا SHOپرقاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس پھیلانے کا ٹاسک ملک دشمن عناصر کی جانب سے تبلیغی جماعت کو سونپا گیا ہے

شیعت نیوز: چوری اوپر سے سینہ زوری، قرنطینہ میں موجود کوروناوائرس میں مبتلا دیوبندی تبلیغی جماعت کے رکن عبد الرحمٰن نے پولیس ایس ایچ او پر چاقو سے قاتلانہ حملہ کردیا ،شدید زخمی حالت میں ایس ایچ اوکو اسپتال میں منتقل کردیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع لیہ میں تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے 200 کورونا کے مریضوں کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے جہاں ان کی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دیوبندی تبلیغی جماعت کی جانب سے عالمی سطح پر کورونا وائرس کی تباہ کاریاں تیزی سے جاری

قرنطینہ میں موجود تبلیغی جماعت کے کورونا سے متاثرہ کارکن عبد الرحمٰن نے قرنطینہ سینٹر سے بھاگنے کی کوشش کی ، ایس ایچ اوسٹی کے روکنے پر عبدالرحمٰن نے چھری سے وار کرکے انسپکٹر ملک اشرف کو زخمی کردیا۔

پولیس ترجمان ندیم ملک کا کہنا ہے کہ زخمی ایس ایچ او کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال لیہ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایس ایچ او کے سینے اور پیٹ پر چاقو کے زخم آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی جنگ میں شریک 2ہزار سےزائد تکفیری دہشتگردوں کی پاکستان میں تلاش جاری

واضح رہے کہ اس وقت ملک میں کورونا وائرس پھیلانے کا ٹاسک ملک دشمن عناصر کی جانب سے تبلیغی جماعت کو سونپا گیا ہے ۔اب تک پاکستان میں جتنی بھی ہلاکت کورونا وائرس کے باعث ہوئیں وہ سب کی سب سعودی عرب اوردیگر مغربی ممالک سے آنے والے مسافروں کی ریکارڈ کی گئی ہیں۔

جبکہ سعودیہ نواز لابی کی ایماءپر کالعدم تکفیری وہابی جماعتیں، متعصب سیاستدان اور اینکر پرسنز مسلسل منظم پلاننگ کے تحت پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار شیعہ زائرین کو قرار دینے کی مذموم سازشوں میں مصروف ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button