اہم ترین خبریںپاکستان

زلفی بخاری کا ن لیگی رہنما خواجہ آصف کیخلاف عدالت سےرجوع کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی نواز لابی اورکالعدم تکفیری وہابی جماعتیں مسلسل شیعہ وفاقی وزراءاور پاک فوج کے خلاف اس زہریلے پروپگینڈے میں مصروف ہیں کہ پاکستان میں کورونا ایران سے آنے والے زائرین نے پھیلایاہے۔

شیعت نیوز: وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس نقوی (زلفی بخاری) کا کہنا ہے کہ ایران سے زائرین کو زبردستی لانے اور تفتان قرنطینہ سے فرار کرانے کے الزام پر وہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کے خلاف عدالت سے رُجوع کریں گے۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے علی فرقان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں معاونِ خصوصی برائے اووسیز پاکستانیز زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ "اگریہ تاثر لوگوں میں پھیل گیا کہ زلفی بخاری کی وجہ سے کرونا وائرس پھیلا ہے تو میری زندگی کو تو خطرہ لاحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ شعبان میں پرودگار عالم نے عالم بشریت کے لئے انمول نعمتیں آئمہ معصومین (ع)کی صورت میں عطا کیں، علامہ راجہ ناصرعباس

جھوٹی اطلاع پر ٹی وی پر ایسے آ کر کسی کو داغدار کیا گیا، کسی اور ملک میں ایسا ہوتا تو انہیں جیل ہوتی۔” انہوں نے بتایا کہ مختلف ائیرپورٹس اور ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

البتہ وہ پاکستانی جو بیرون ملک مستقل مقیم ہیں انہیں واپس نہیں لائیں گے۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں وزیر اعظم عمران خان کے قریب تصور کیا جاتا ہے اور اس بنا پر آسان ہدف سمجھتے ہوئے متنازع بنانے کی کوشش کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کی جانب سے ملک بھرمیں راشن کی تقسیم اور دیگر رفاہی سرگرمیاں جاری

واضح رہے کہ پاکستان میں سعودی نواز لابی اورکالعدم تکفیری وہابی جماعتیں مسلسل شیعہ وفاقی وزراءاور پاک فوج کے خلاف اس زہریلے پروپگینڈے میں مصروف ہیں کہ پاکستان میں کورونا ایران سے آنے والے زائرین نے پھیلایاہے۔

جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اب تک ایران سے آنے والا کوئی زائر بھی کورونا کے باعث ہلاک نہیں ہو االبتہ سعودیہ عرب، امارات، امریکہ ، برطانیہ اور دیگر ممالک سے آنے والے متعدد مسافر ہلاک ہوچکے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button