مقبوضہ فلسطین

اسرائیل کے مذموم عزائم، کورونا وائرس سے مسجد اقصیٰ بھی نماز جمعہ کے اجتماع میں ویران

شیعت نیوز: دنیا بھرمیں پھیلنے والی کورونا وائرس کی وباء نے دنیا بھر کی مساجد میں عبادت اور نماز کی ادائیگی بھی متاثر کی ہے۔ حرمین شریفین میں نماز جمعہ کے اجتماع  پر پابندی کے بعد مسجد اقصیٰ میں بھی نماز جمعہ کے اجتماع میں عوام شہریوں کی آمد پر پابندی عائد کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کل جمعہ کے روز مسجد اقصیٰ میں حرم قدسی اور محکمہ اوقاف کے ملازمین نے نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔

اس موقعے پرمسجد اقصیٰ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے۔ نمازیوں نے چہروں پر ماسک پہن کر نماز جمعہ ادا کی۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی تنظیموں کی جانب سے سعودی عرب میں قید فلسطینیوں کی رہائی کی مساعی کا خیر مقدم

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے مسجد اقصی کے خطیب الشیخ یوسف ابو اسنینہ نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صحت کی حفاظت کے لیے اپنے گھروں میں رہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی محکمہ اوقاف نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی روک دی تھی۔

دوسری طرف فلسطینی قانون دان خالد زبارق نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی ریاست کورونا وائرس کی آڑ میں مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی اپنی سازشوں کو آگے بڑھا رہا ہے۔

انہوں نے اندرون فلسطین کے فلسطینی باشندوں اور القدس کے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق ربط قائم رکھیں۔

خالد زبارقہ نے کہا کہ میرا مشورہ ہے کہ فلسطینی شہری کورونا کی وباء میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ مسجد اقصیٰ کے ساتھ اپنا تعلق قائم رکھیں کیونکہ اسرائیل کورونا وائرس کی وباء کی آڑ میں مسجد اقصیٰ اور القدس کے حوالے سے اپنے مذموم عزائم کو آگے بڑھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ خالد زبارقہ اسلامی تحریک کے رہنما الشیخ رائد صلاح کے وکلاء دفاع میں شامل ہیں۔

انہوں نے خبر دار کیا کہ صیہونی ریاست کورونا وائرس کی آڑ میں القدس کو یہودیانے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کے اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات کاخدشہ موجود ہے کہ عالمی سطح پر دنیا کے کورونا کی وباء میں الجھنے سے عالمی برادری کی القدس اور مسجد اقصیٰ سے توجہ ہٹ جائےگی اور اسرائیلی ریاست اس صورت حال سے فائدہ اٹھانے کی مذموم کوشش کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button