مشرق وسطی

شام کا اقوام متحدہ سے ترک فوج کی جارحیت ختم کرانے کا مطالبہ

شیعت نیوز : شام کی حکومت نے اقوام متحدہ سے ترک فوج کی جارحیت ختم کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سرکاری سطح پر جاری ہونے والے بیان کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام ایک خط ارسال کیا ہے جس میں ملک کے شمالی علاقوں پر ترک فوج کی جارحیت بند کرانے کی اپیل کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے تین روز سے الحسکہ شہر کے پانی کی سپلائی بھی منقطع کر رکھی ہے اور عام شہریوں کے خلاف مجرمانہ اقدامات انجام دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شامی فوج بھاری ہتھیاروں کے ساتھ ادلب گورنری کی طرف روانہ

بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے ایسے وقت میں پانی کی سپلائی منقطع کی ہے جب الحسکہ شہر میں باقی رہ جانے والے عام شہریوں کی اکثریت عورتوں اور بچوں پر مشتمل ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ترکی کے مجرمانہ اقدامات کی مذمت کریں اور شامی سرزمین پر ترک فوج کے ناجائز قبضے کو ختم کرانے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کریں۔

یاد رہے کہ ترکی کو شام میں دہشت گردوں کے اہم ترین حامیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ ترک فوج نے پچھلے چند ماہ کے دوران دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں۔

ترکی نے شمالی شام کے وسیع علاقے پر قبضہ بھی کر رکھا ہے۔ پچھلے تین برس کے دوران ترکی نے شامی سرزمین کو بارہا جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے داعش کے خاتمے کے بعد امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف بھی کامیاب آپریشن شروع کیا ہے اور وہ اس وقت دہشت گردوں کے آخری گڑھ ادلب کو آزاد کرانے کے لئے سرگرم عمل ہے لیکن اس آپریشن میں شامی فوج کو امریکہ کے ساتھ ترک فوج کی شر پسندانہ مداخلت سے بھی روبرو ہونا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button