اہم ترین خبریںعراق

عراق: حشد الشعبی کے خلاف بڑی سازش بے نقاب، بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد

شیعت نیوز : عراقی سرکاری افواج میں شامل مزاحمتی فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں اپنے مراکز اور ملکی سکیورٹی فورسز کے خلاف بڑی سازش کے بے نقاب ہونے کی اطلاع دی ہے۔

عراقی خبررساں ایجنسی السومریہ کے مطابق حشد الشعبی نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بریگیڈ نمبر 22 سے متعلق انٹیلیجنس شعبے کی اطلاع پر عراقی فیڈرل پولیس نے ’’یثرب‘‘ نامی علاقے کے اندر تل الذھب پر واقع داعش کے ایک خفیہ ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے 5 داعشی دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق: الجبانیہ فوجی اڈے سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کا مرحلہ شروع

تفصیلات کے مطابق داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری ہتھیار، دستی اور دیسی ساختہ بموں کے ساتھ ساتھ بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

عراقی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بڑی سازش دہشت گردوں کی طرف سے ذخیرہ کیا گیا یہ دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ ملکی سکیورٹی فورسز خصوصا حشد الشعبی کے خلاف استعمال کیا جانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : داعش کے خفیہ ٹھکانے پر عراقی جنگی طیاروں کی بمباری، دسیوں دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب عراق میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کے بعد عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے مرکزی صوبے کربلائے معلی میں فیلڈ ہاسپٹل قائم کردیا ہے۔ اسکے علاوہ شام سے بھی شبانہ کرفیو نافذ کئے جانے کی خبر ہے۔

بغداد میں عوامی رضاکا فورس کے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا وائرس کے خلاف مہم میں ملکی نظام صحت کی مدد کی غرض سے قائم کیے جانے والے سو بیڈ کے اس اسپتال میں ضروری سہولتیں موجود ہیں۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق عراق میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد تین سو سولہ ہوگئی ہے جبکہ ستائیس افراد اس موذی وائرس کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button