دنیا

امریکہ میں کورونا وائرس نامی وبا سے 706 افراد ہلاک

شیعت نیوز : دنیا کے دوسرے ممالک کی نسبت اٹلی اور امریکہ میں کورونا نامی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس کے معاملے ہر روز بڑھتے ہی جا رہے ہیں اور اب تک اس وبا سے امریکہ میں 706 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے مطابق امریکہ میں اب تک کورونا انفیکشن کے 53740 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔

امریکہ کے نیویارک شہر میں اس انفیکشن سے سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جس کے بعد کنگس کاؤنٹ میں اس بیماری کا اثر دیکھنے کو ملا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی ریاست کو کورونا کے سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم

دوسری جانب فرانس میں عالمی سطح پر پھیلے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1100 ہوگئی ہے۔

فرانس کے وزیرصحت اولیویئر ویرن نے منگل کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 240 لوگوں کی موت ہوئی۔

فرانس کے وزیرصحت کے مطابق فرانس میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 22,300 ہوگئے ہیں۔

برطانیہ میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 422 ہو گئی ہے۔

برطانیہ کی وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1427 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے ملک میں کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 8077 ہو گئی ہے۔

برطانیہ میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 87 افراد کی موت ہوئی ہے۔ برطانیہ میں اب تک 90 ہزار436 لوگوں کی کورونا کی تشخیص کی جا چکی ہے جس میں 8077 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔

جرمنی میں کورونا وائرس کے ایک دن میں 4764 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 31,070 ہوگئی ہے۔

جرمنی میں کورونا کی وجہ سے اب 133 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر کے آخر میں چین کے ہوبئی صوبے سے کورونا وائرس کے معاملے شروع ہوئے تھے اور اب یہ وبا دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button