ایران

کورونا کے خلاف پوری دنیا کا اتحاد ضروری ہے۔ صدر ڈاکٹر روحانی

شیعت نیوز : ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے تیونس کے صدر قیس سعید سے ٹیلی فونی گفتگو میں صدر منتخب ہونے اور تیونس کے قومی دن کی مناسبت سے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج انسانوں کی جان کی حفاظت اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تشریک مساعی اور باہمی اتحاد و تعاون کی ضرورت ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر روحانی نے کورونا وائرس کو ایک عالمی چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ سبھی حکومتوں اور اقوام کو چاہئے کہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کی امداد پیشکش تاریخ کا سب سے بڑا جھوٹ ہے۔ صدر حسن روحانی

صدر حسن روحانی نے تیونس کے صدر قیس سعید سے ٹیلی فونی گفتگو میں صدر منتخب ہونے اور تیونس کے قومی دن کی مناسبت سے انہیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آج انسانوں کی جان کی حفاظت اور اس بیماری کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی تشریک مساعی اور باہمی اتحاد و تعاون کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے کورونا بیماری کے پھیلاؤ کے سخت ترین ایام میں ایرانی عوام کے خلاف اپنی ظالمانہ پابندیاں مزید بڑھادی ہے اور ان میں شدت پیدا کردی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ایران کے لئے دواؤں کی ترسیل اور انسان دوستانہ امداد کو روک دینا اور اسی طرح ایرانی عوام کی ضرورتوں کو پورا کرنے والے بینکنگ چینل کو بند کر دینا انسانی اصولوں اور اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہے۔

صدر ایران نے پوری دنیا کے ملکوں سے اپیل کی کہ وہ امریکہ کے ان ظالمانہ اور غیر انسانی اقدامات کی مذمت کریں۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کا غیر مستقل ممبر ہونے کی حیثیت سے تیونس کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں کے خلاف عالمی برادری کو متحد کرنے کی کوشش کرے۔

ڈاکٹر روحانی نے علاقائی اور عالمی سطح پر ایران اور تیونس کے تعاون اور تعلقات میں توسیع، علاقائی امن و استحکام کی تقویت میں دونوں ملکوں کی کوششوں اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق کے دفاع میں دونوں ملکوں کے مشترکہ نظریات کو اہمیت کا حامل بتایا ہے۔

تیونس کے صدر قیس سعید نے بھی اس ٹیلی فونی گفتگو میں علاقائی مسائل کے بارے میں ایران کے مستحکم اور مضبوط موقف کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ کثیر جہتی تعلقات کی توسیع اور تعاون اور دوطرفہ تاریخی تعلقات کی تقویت تیونس کے لئے اہمیت رکھتی ہے۔

تیونس کے صدر نے ایران کے خلاف امریکہ کی غیر انسانی اور ظالمانہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو اس صورتحال میں سب کے مفادات کا دفاع کرنا چاہئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button