یمن

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار اور مزدور ہیں۔ انصار اللہ

شیعت نیوز: یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سربراہ نے سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کو خطے میں امریکہ اور اسرائیل کے آلہ کار اور غلام قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل دنیائے عرب اور عالم اسلام میں ان کے ذریعہ تسلط پیدا کررہے ہیں۔

تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی کے روز شہید کی مناسبت پر اپنے خطاب میں عالم اسلام پر تسلط کے لئے عالمی استعمار اور ان میں سر فہرت امریکہ کی کوششوں کی بابت خبردار کیا اور کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل کے ہاتھوں کے کھلونے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : یمن میں امریکہ کے دہشت گرد فوجیوں کی آمد کا انکشاف

تحریک انصار اللہ کے سابق رہنما حسین بدر الدین الحوثی کے روز شہادت کو روز شہید کا نام دیا گیا ہے۔ یمن کی تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ یمن سمیت ممالک کے آمروں اور ڈکٹیٹروں نے ملک کے طبیعی ذخائر اور اثاثوں کی خوب لوٹ پاٹ کی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن مجید نے مسلمانوں کو مزاحمت اور پائمردی کی دعوت دی ہے، کہا کہ امریکہ نے قرآن مجید کے موقف کے خلاف اپنی پالیسیاں اختیار کر رکھی ہيں۔ ان کا کہنا تھا کہ شام اور عراق کی صورتحال، حزب اللہ لبنان سے دشمنی، فلسطینی قوم کے خلاف سازشیں اور فلسطین میں مزاحمتی گروہوں کے خلاف منفی پالیسی اختیار کرنا، علاقے میں امریکہ کی مخاصمانہ پالیسیوں کا نمونہ ہے۔

تحریک انصار اللہ کے سکریٹری جنرل سید عبد الملک بدر الدین الحوثی نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات، امریکی ہاتھوں کے کھلونے کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں، کہا کہ سعودی عرب کی نظر میں فلسطین کی آزادی کے لئے کوشش اور اسرائیل سے دشمنی، کبھی نہ معاف کئے جانے والے جرائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن پر سعودی اتحاد کا حملہ بھی اسی ہدف کے تحت کیا گیا تاکہ یمن کے عوام ان دونوں ممالک کے زیر تسلط رہ کر امریکی نظام میں باقی رہیں۔

انصار اللہ کے سربراہ نے دنیا بھر اور خاص طور پر فلسطین، عراق، شام ، لیبیا اور بعض دیگر اسلامی ممالک ميں امریکہ کے بھیانک جرائم پر اسلامی ممالک کے حکمرانوں کی خاموشی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اکثر اسلامی ممالک پر مسلط حکمراں امریکی آلہ کار ہیں جن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے حکمراں سر فہرست ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button