دنیا

اٹلی میں کورونا وائرس سے چین سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں

شیعت نیوز: اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک ہی روز میں 427 ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 3405 ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اٹلی میں کورونا سے اموات کی تعداد چین سے بھی زیادہ ہوچکی ہیں، چین میں وائرس سے 3245 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جبکہ اٹلی میں 3405 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

کورونا وائرس سے چین کے بعد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے یورپی ملک اٹلی میں کم سے کم 3000 سے زائد طبی ارکان بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس نے اٹلی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، یورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب

اٹلی میں کورونا وائرس گزشتہ 3 ہفتوں سے تیزی سے بڑھ رہا ہے اور 18 مارچ میں وہاں اب تک کی ایک ہی دن میں سب سے زیادہ یعنی 427 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

اٹلی میں 19 مارچ کی دوپہر تک کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 35 ہزار 713 تک جا پہنچی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر2973 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب اسپین میں مزید 192 افراد ہلاک ہونے کے بعد مجموعی تعداد 830 ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا سے امریکہ میں مزید 217 افراد ہلاک، 14 ہزار متاثر

یورپ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ سے بڑھ گئی، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام نہ کی گئی تو یورپ میں لاکھوں افراد ہلاک ہوسکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے 194 ممالک میں سے 178 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں، دنیا میں تقریبا 10 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 2 لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثرہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button