اہم ترین خبریںپاکستان

ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی شکایت پر وزیر قانون پنجاب کا زائرین سے غیرمناسب رویےپر نوٹس

اسدعباس نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مراکز میں خدمات فراہم کی اجازت دی جائے

شیعت نیوز: ایم ڈبلیوایم رہنما اسدنقوی کی شکایت پر وزیر قانون پنجاب کا زائرین سے غیر مناسب رویے پر نوٹس۔ تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی پولیٹیکل سیکریٹری اور فوکل پرسن برائے بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسدعباس نقوی کی صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ سے ملاقات۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کی موجودہ بحرانی کیفیت میں حکومت عوام کو خصوصی ریلیف فراہم کرے،علامہ راجہ ناصرعباس

اسدعباس نقوی نے صوبائی وزیر قانون پنجاب کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان میں قائم قرنطینہ مراکز میں زائرین کودرپیش مشکلات ، انتظامیہ کی جانب سے ناروا رویے سے آگاہ کیا اور ان سہولیات کی فوری بہتری کا مطالبہ کیا، اسدعباس نقوی نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم کے رضاکاروں کو ملتان اور ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مراکز میں خدمات فراہم کی اجازت دی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ سید ناظر عباس تقوی کی علمائے کرام سے کورونا سے مقابلے کیلئےحکومت سے تعاون کی اپیل

وزیر قانون پنجاب نے اسدعباس نقوی سے کہاکہ کرونا وائرس کے خطرے کےپیش نظر ہم رضا کاروں کی خدمات فی الحال نہیں لے سکتے ،متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ حفاظتی کٹس پہنے ہوئے انکی خدمت میں مصروف ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سے آئی خاتون نے اپنے 16رشتہ داروں میں کورونا وائرس منتقل کردیا، سعید غنی

انتظامیہ کے غیر مناسب رویے کی شکایت پر انہوں نے کہا کہ ابھی تھوڑی دیر بعد میری وڈیو کانفرنس پر میٹنگ ہے میں انتظامیہ کودوبارہ یہ ہدایت کروں گا کہ وہ رویہ کا خصوصی خیال رکھیں ۔ صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نےاسدعباس نقوی کو تمام مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button