اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

صرف تفتان نہیں،امریکہ اورلندن سے بھی کورونا کے مریض پاکستان آئے ہیں،ناصرشاہ

زائرین میں سے اب تک کوئی شخص اپنے گھر نہیں پہنچا ،سارے زائرین آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں

شیعت نیوز: امریکی اور سعودی اشاروں پر ایران سے آنے والے زائرین کے خلاف جاری پروپگینڈا دم توڑنے لگا، سندھ حکومت کے اہم وزراء ناصرحسین شاہ اور سعید غنی نے میڈیا کے سامنے اقرار کرلیا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب صرف تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں، زائرین میں سے اب تک کوئی شخص اپنے گھر نہیں پہنچا ،سارے زائرین آئسولیشن سینٹرز میں موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ عرب سے واپس آنے 2مسافرپاکستان میں کورونا وائرس کے پہلے جاں بحق قرار

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصرحسین شاہ نے مسلم لیگ ن کے متعصب رہنما خواجہ آصف کے اس تاثر کو مسترد کردیا کہ تفتان سے پاکستان آنے والے زائرین کی وجہ سے کورونا وائرس عوام میں منتقل ہواہے، انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی جانب سے ایران سے واپس آنے والے1500 زائرین کی موصولہ فہرست کے مطابق ہم نے ان سے رابطہ کیا اور سب کی اسکیننگ کی ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودیہ،چائنا،برطانیہ سے آنے والے مسافروں کی وجہ سے 22 کروڑ پاکستانیوں کی جان خطرے میں

انہوںنے کہاکہ اب ایف آئی اے نے کہا ہے کہ سندھ کے کل 2300زائرین واپس آئے ہیں تو ہم ان تمام سے رسائی حاصل کررہے ہیں اور انہیں آئسولیشن سینٹرز میں منتقل کررہے ہیں، لیکن یہ جو لاکھوں مسافر مختلف ممالک سے پاکستان واپس آئے ہیں اور 8مارچ سے اب تک مختلف ممالک سے کراچی ایئرپورٹ آنے والے مسافروں میں بھی کورونا وائرس کے مثبت اثرات پائے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب تفتان سے آنے والے زائرین نہیں ہیں، وزیر تعلیم سعید غنی

انہوں نے مزید کہاکہ صرف تفتان سے آنے والوں کورونا میں مبتلا قرار دینا مناسب نہیں یہاں امریکا، یورپ، لندن اور دیگر ممالک سے آنے والے مسافربھی کورونا میں مبتلا پائے گئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button