مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی آبادکاروں کے گھروں پر حملے کے بعد جھڑپیں، فلسطینی زخمی

شیعت نیوز: فلسطین کے مغربی کنارے کے شمال میں نابلس ضلع کے بورین گاؤں میں صیہونی آبادکاروں کے فلسطینی شہریوں کے گھروں پر حملے کے بعد فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی آبادکاروں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

مقامی ذرائع نے کہا کہ فلسطینی نوجوانوں کا ایک گروہ نشانہ بنائے گئے گھروں کا دفاع کرنے کے لیے موقع پر پہنچا اور حملے کو روکنے میں کامیاب رہا جس کے بعد آبادکاروں کے ساتھ پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں۔

یہ بھی پڑھیں : صیہونی فوج کی نابلس میں پُرامن ریلی پر فائرنگ، 19 فلسطینی مظاہرین زخمی

قابض اسرائیلی فوجیوں نے اسرائیلی آبادکاروں کو واپسی کے لیے تحفظ فراہم کیا اور بورین میں فلسطینی رہائشیوں پر اشک آور گیس کے گولے پھینکے اور بھاری مقدار میں فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اشک آور گیس کی وجہ سے متعدد شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں : مسجدالاقصیٰ کے اندرونی حصے میں نمازوں کی ادائیگی تاحکم ثانی بند

جنوبی نابلس میں بورین اور دوسرے دیہاتوں میں فلسطینیوں اور انکی املاک پر صیہونی آبادکاروں کے حملے روزانہ کی بنیاد پر دیکھے جاتے ہیں۔

دوسری طرف مغربی کنارے کے شمال میں قلقیلیہ ضلع میں قابض صیہونی فوج کی فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کے دوران ایک فلسطینی لڑکا زخمی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا فلسطینیوں کو غیرقانونی شہری قرار دینا کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ حماس

مقامی ذرائع نے کہا کہ قلقیلیہ شہر کے جنوب میں قابض صیہونی فوج اور فلسطینی شہریوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں پھوٹ پڑیں جس کے دوران فلسطینی لڑکے کو درمیانے درجے کے زخم آئے ۔

صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں اور آنسو گیس کے گولے پھینکے جس کے دوران فلسطینی لڑکا ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button