مقبوضہ فلسطین

صیہونی فوج کی نابلس میں پُرامن ریلی پر فائرنگ، 19 فلسطینی مظاہرین زخمی

شیعت نیوز: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں صیہونی آبادکاری کے خلاف نکالی گئی پُرامن ریلی پراسرائیلی فوج کی طرف سے حملے کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

فلسطینی امدادی ادارے ہلال احمر نے بتایا کہ مغربی نابلس میں کفر قدوم کے مقام پر صیہونی آباد کاری کے خلاف فلسطینیوں نے پُرامن ریلی نکالی۔

فلسطینی 16 سال سے بند ایک شاہراہ کے کھولے جانے اور صیہونی آباد کاری کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

اسرائیلی فوج نے ریلی کو منتشر کرنے کے لیےان پر آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج کیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دسیوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ کا فلسطینیوں کو غیرقانونی شہری قرار دینا کھلی اشتعال انگیزی ہے۔ حماس

ہلال احمر کے مطا بق کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے متعدد زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کی شیلنگ، صوتی بموں کا استعمال، دھاتی گولیوں کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔

دوسری طرف صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روزاسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں صیہونی آباد کار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کےمطابق گذشتہ روز اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں، یہودی طلباء اور اسرائیلی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

پروف سیکیورٹی میں درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ کل کو اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں صیہونی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ صیہونی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button