دنیا

10 لاکھ افراد کی ممکنہ ہلاکت کاخدشہ،ٹرمپ نے ایمرجنسی نافذ کردی

شیعت نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےاس ملک میں کورونا وائرس سے 10 لاکھ افراد کے مرنے کے خدشے کے پیش نظر ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔

آئی آر آئی بی کے مطابق باراک اوباما کے دور حکومت میں امریکی وزارت صحت کے سابق عہدیدار اینڈی اسلاویٹ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں 10 لاکھ افراد کی موت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شام : دیرالزور کے العمر تیل کی تنصیبات پر امریکہ کا حملہ

اسی کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے ہونے والی 41 ہلاکتوں اور مزید 10 لاکھ افراد کے ہلاک ہونے کے خدشے کے پیش نظرکیا گیا ہے۔

امریکی صدر نے ’نیشنل ایمرجنسی‘ کے نفاذ کے لیے اپنے مخصوص صدارتی اختیارات استعمال کیے، جو کہ امریکی تاریخ میں بہت کم استعمال ہوتے ہیں۔ قومی ایمرجنسی کے نفاذ سے ’فیڈرل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی کو ریاست اور مقامی انتظامیہ کی معاونت اور مدد کرنے کے اختیارات حاصل ہوجائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کا جھوٹ ظاہر ہو گیا۔ حسن نصر اللہ

امریکی صدر کی جانب سے نیشنل ایمرجنسی کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں ہونے والے کھیلوں کے مقابلے، اہم اجتماعات اور تقریبات موخر کردی جائیں گی۔ دفاتر کو ایک ہفتے کے لیے بند کرنے پرغور کیا جارہا ہے جب کہ آئندہ ایک ہفتے میں 14 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی اور ایک ماہ کے دوران 50 لاکھ افراد کی اسکریننگ کی جائے گی۔

صدر ٹرمپ نے مزید بتایا کہ کورونا وائرس کے تدارک اور ایمرجنسی کے نفاذ کے لیے فوری طور پر 50 ارب ڈالر کی رقم مختص کی گئی ہے۔ ہمارا مقصد اس وبا کو مزید پھیلنے سے فوری طور پر روکنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button