کورونا وائرس کے خلاف ایران کے اقدامات اعزاز کی بات ہے۔ حسن روحانی

شیعت نیوز: ایران کے صدر مملکت نے کہا ہے کہ امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ اور غیرانسانی پابندیوں کے اثرات کے باوجود کورونا وائرس کے خلاف ایرانی حکومت کی صلاحیتوں اور اقدامات دوسرے ممالک کے مقابلے میں اعزاز کی بات ہے۔
یہ بات حسن روحانی نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے خلاف قومی اقدامات سے متعلقہ نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں صدارتی اسٹاف کے اراکین، مشیروں اور نائبوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے امریکی زیادہ سے زیادہ دباؤ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی ملک ایسے دباؤ اور پابندیوں کے ساتھ کورونا وائرس سے مقابلہ نہیں کرسکتا ہے مگر ایران بھرپور کوشش کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : کورونا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں امریکہ کا جھوٹ ظاہر ہو گیا۔ حسن نصر اللہ
روحانی نے کہا کہ دنیا کے تمام ممالک فی الحال کورونا وائرس کا شکار ہیں مگر ہمارے ملک کی صورتحال دوسروں سے مختلف ہے تاہم سب فرق کے ساتھ کیے گئے اقدامات قابل قبول ہیں۔
دوسری جانب ایران کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کرونا وائرس کی خلاف ایران کو مدد کرنے والے ممالک کا نام لیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام اور حکومت، مشکل وقت میں مدد کرنے والے دوست ممالک کو نہیں بھولیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ٹوئٹر پیغام کے بعد اور ایران میں قائم غیر ملکی سفارتخانوں کی کوششوں کے ساتھ چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان، قطر، آذربائیجان، پاکستان اور روس نے مالیاتی امداد سمیت ایران کیلئے طبی ساز و سامان اور سہولیات بھیج دیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام مشکل وقت میں مدد کرنے والے دوست ممالک کو نہیں بھولیں گے۔
موسوی نے گزشتہ روز چینی حکومت کی جانب سے ایران کیلئے بھیجی گئی امداد سے متعلق وضاحتیں پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین نے 350 ہزار کرونا وائرس ٹیسٹ کٹس، 2 ملین 400 ہزار فیس ماسک، 130 ہزار ایسولیشن کپڑے، 120 ہزار وینٹیلٹر اور اسپرائٹرز، دو ہزار 800 اینتھروپومیٹرک اور آکسیجن میٹر ڈیوائسز، 13 ہزار حفاظتی چشمیں، 160 ہزار کے قریب چہرے یا ہیلمیٹ کی ڈھالیں اور کرونا وائرس کے علاج کیلئے ادویات پر مشتمل 50 پیکیجز کو 8 پروازوں کے ذریعے ایران میں بھیج کر وزارت صحت کا حوالہ کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینی حکومت کی جانب سے ایران کی مدد کرنے کا سلسلہ جاری ہے اور ابھی 32 ہزار کلوگرام پر مشتمل مختلف قسم کی امداد پیک کی گئی ہے اور آنے والے دنوں میں ایران بھیجے جائیں گے۔
ترجمان نے کہا ظریف کے ٹوئٹر پیغام کے بعد اب بہت سارے ممالک اور تنظیموں نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے کیلئے ایران کی مدد کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔