اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

آرمی چیف کی پاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپورمددکی ہدایت

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

شیعت نیوز: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےپاک فوج کو کورونا وائرس کے خلاف قومی کوششوں میں بھرپور مدد کرنے کی ہدایت کردی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں آپریشنل تیاریوں، لائن آف کنٹرول کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جیو اسٹریٹجک ماحول، قومی و علاقائی سلامتی سے متعلق امور پر غور اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ خواتین کا حق وراثت ، علامہ سید افتخار حسین نقوی کی سفارشات قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے منظورکرلیں

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا راستہ افغانستان سے گزرتا ہے، مشترکہ کوششوں اور تحمل کے ذریعے تمام چیلنجز پر قابو پایا جاسکتا ہے، پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شونٹرپاس منصوبہ، اسلامی تحریک کے رکن کیپٹن (ر)سکندر کی قراردادجی بی اسمبلی سے منظور

کانفرنس میں ملک میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا جس میں آرمی چیف نے کورونا وائرس کے تدارک کے لیے پاک فوج کو قومی کوششوں کی بھرپور مدد کی ہدایت کی۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: کورونا وائرس،زائرین ِ ایران و عراق ریاستی اداروں کے بدترین امتیازی سلوک کا شکار

یہ خبرلازمی پڑھیں: ناقص انتظامات کے باعث صحت مند زائرین کے بیمار پڑنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں،علامہ ناظرتقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: کورونا وائرس: کویت میں تمام دفاتر ، تعلیمی ادارے اور بینک بند کرنے کا فیصلہ

یہ خبرلازمی پڑھیں: یہ تاثرسراسرغلط ہے کہ کورونا وائرس کے تمام مریضوں کا تعلق صرف کراچی یا سندھ سے ہے، ناصرشاہ

متعلقہ مضامین

Back to top button