مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اورما پہاڑ پر 1 فلسطینی شہید، ایک صیہونی زخمی

شیعت نیوز: اسرائیلی فوجیوں نے نابلس کے جنوب میں بیتا قصبے میں اورما پہاڑ پر پر امن مظاہرین پر ہلہ بولا جس میں ایک فلسطینی شہید اور 17 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ شدید زخمی ہوئے۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 15 سالہ محمد حمایل کو اورما پہاڑ پر ہونے والی ریلی میں سر پر گولی لگی تھی جسکی وجہ سے وہ شہید ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں : پہلی بار باحجاب فلسطینی نژاد مسلم خاتون اسرائیل کی رکن پارلیمنٹ منتخب

مقامی ذرائع نے کہا کہ قابض اسرائیلی فوجیوں نے پہاڑی پر شہریوں پرربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کی براہ راست بارش کر دی اور ڈرون کے ذریعے اشک آور گیس کے گولے پھینکے۔

حال ہی میں ، جنوبی نابلس کے متعدد مقامی باشندوں نے یہودی آباد کاروں اور فوجیوں کی بار بار اورما پہاڑ پر قبضہ کرنے اور یہودی مقام کے طور پر اس کا دعوی کرنے کی کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں فلسطینیوں کا عدالتی ٹرائل ظلم کی ایک نئی شکل ہے۔ حماس

دوسری طرف اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں تعینات ایک فوجی اہلکار کے شدید زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے تاہم اس کی وجہ ظاہر نہیں کی گئی۔

اسرائیلی فوجی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے میں روٹین کی ایک کارروائی کے دوران فوجی اڈے پرایک فوجی زخمی ہوگیا۔

زخمی فوجی اہلکار کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہےجہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔

ادھر گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں گھر گھر تلاشی کی وسیع کارروائی کے دوران 10 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button