ایران

آل سعود حکومت کورونا کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ عباس موسوی

شیعت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان  نے کہا ہے کہ آل سعود حکومت کورونا کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے آل سعود حکومت کے بے بنیاد الزامات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس سے قبل بھی ضروری وضاحت دے چکا ہے اور سعودی حکام کی جانب سے اس معاملہ کو دوباہ اٹھایا جانا باعث تعجب ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی شاہی محل میں ہلچل، شاہ سلمان کی موت کی افواہیں زیر گردش

قابل ڈکر ہے سعودی عرب نے یہ دعوی کیا تھا کہ ایران، سعودی شہریوں کے پاسپورٹ پر ایران میں داخلے کے وقت انٹری کی مہر نہیں لگا رہا اور وہ اس طرح کورونا کو انکے ملک میں پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اقتدار کا نشہ، محمد بن سلمان نے مزید 20 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لے لیا

ترجمان وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکہ برطانیہ اور کینیڈا کے علاوہ دیگر تمام ملکوں کے لئے ایران کا الکٹرانک ویزا ایک ہی طرح جاری کیا جاتا ہے اور بہت سے پیشرفتہ ممالک میں یہ طریقہ کار رائج ہے کہ پاسپورٹ پر ویزا پیپر چپکانے اور انٹری ایگزت کی مہر لگانے سے اجتناب کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرونا وائرس یا بغاوت کا خوف، خانہ کعبہ، تعلیمی ادارے بند، قطیف کا محاصرہ

واضح رہے کہ سعودی عرب کی وزرا کونسل نے منگل کے روز ایک نشست میں ایران پر کورونا کو پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس مہلک وائرس کو اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button